سابق افغان صدر صبغت اللہ مجددی انتقال کر گئے

Spread the love

افغانستان کے سابق صدر صبغت اللہ مجددی گذشتہ روز انتقال کر گئے۔ان کی عمر 93سال تھی۔مقامی ٹیلی وی کی رپورٹ کے مطابق صبغت اللہ مجددی اپریل1992میں نجیب اللہ کی حکومت کے خاتمے کے بعد افغانستان کے عبوری صدر بنے تھے۔انہوں نے روایتی افغان گرینڈ اسمبلی(لویا جرگہ)کے چئیرمین کے طور پر بھی2003میں خدمات انجام دیں۔اس اسمبلی نے2001میں طالبان دور کے خاتمے کے بعد افغانستان کے نئے آئین کی منظوری بھی دی تھی2005میں مجددی نے افغان پارلیمنٹ کے ایوان بالا کے چئیرمین کے طور پر بھی خدمات انجام دیں وہ جبہ نجات ملی(نیشنل لبریشن فرنٹ)کے بانی بھی تھے جس نے1979سے1989تک روسی جارحیت کیخلاف جہاد کیا تھا۔سابق صدر کی تدفین آج بروزبدھ ہوگی۔

Leave a Reply