94

سابق اسکواش چیمپئن اعظم خان کرونا سے انتقال کر گئے

لندن (سپورٹس رپورٹر )پاکستان کیلئے 4 مرتبہ اسکواش کا برٹش اوپن جیتنے والے اعظم خان کرونا

وائرس کے باعث لندن میں انتقال کر گئے ۔اعظم خان کے خاندانی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ اعظم

خان کا انتقال کرونا وائرس کے سبب ہوا۔ذرائع کے مطابق گزشتہ ہفتے ایلنگ ہسپتال لندن میں 95 سالہ

اعظم خان کا کرونا ٹیسٹ کیا گیا تھا جو مثبت آیا تھا۔ اعظم خان کے بیٹے واصل خان کا کہنا تھا ہسپتال

انتظا میہ نے ہفتے کی شام والد کے انتقال سے آگاہ کیا ، ہم سب لندن میں آئسولیشن میں موجود ہیں اور

اِس خبر نے ہمیں دہلا دیا ہے۔ خیال رہے اعظم خان 1959 سے 1962 تک مسلسل 4 بار اسکواش

چیمپئن رہے اور وہ اسکواش کے عظیم کھلاڑی ہاشم خان کے چھوٹے بھائی تھے اور ان کا اپنا شمار

بھی اسکواش کے لیجنڈز میں ہوتا تھا۔واضح رہے برطانیہ میں بھی کرونا وائرس کے حوالے سے

صورتحال دن بدن بگڑتی جارہی ہے اور اموات کیساتھ ساتھ متاثرہ افراد کی تعداد میں بھی اضافہ ہوتا

جارہا ہے۔گزشتہ روز برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن اور وز یر صحت میں بھی کرونا وائرس کی

تصدیق ہوئی تھی جس کے بعد سے دونوں حکومتی شخصیات آئسولیشن میں ہیں۔

Leave a Reply