سائیکلسٹ عابد بیگ جنوبی وزیرستان کی قدرتی خوبصورتی فریفتہ

سائیکلسٹ عابد بیگ جنوبی وزیرستان کی قدرتی خوبصورتی پر فریفتہ

Spread the love

پشاور (بیوروچیف، عمران رشید خان) سائیکلسٹ عابد بیگ فریفتہ

ہنزہ گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے سائیکلسٹ ( Cyclist ) عابد بیگ نے

پہلی بار جنوبی وزیرستان وانا کا دورہ کیا، اس موقع پر مختلف مقامات پر مقامی

لوگوں نے سائیکلسٹ عابد بیگ کا شاندار استقبال کیا- عابد بیگ نے اپنے خیالات

کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیرستان بہت خوبصورت علاقہ ہے، یہاں کے لوگ

محب وطن اور انتہائی مہمان نواز ہیں، انہوں نے مجھے بہت عزت دی ان کے

مہمان نوازی پر فخر ہے۔ وزیرستان خوبصورتی کے حوالے سے کسی علاقے

سے بھی کم نہیں، اگر یہاں پر مذید سیر و تفریح یعنی ٹورزم پر توجہ دی گئی تو

اندرون اور بیرون ممالک سے ٹورسٹ یہاں پر دوڑے چلے آئیں گے-

=–= کھیل اور کھلاڑی سے متعلق مزید خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

سائیکلسٹ عابد بیگ نے کہا پہلی بار وزیرستان آ کر بہت کچھ محسوس کیا،

پچھلے سات سالوں سے مختلف علاقوں کے دورے کئے ہیں لیکن وزیرستان وانا

کا وزٹ بہت مختلف رہا، انشاء اللہ آئندہ اپنے دوستوں کے ہمراہ وزیرستان آونگا۔

ابھی واپس جا کر اپنے سائیکلسٹ فرینڈزسے تجربہ شئیر کرونگا کہ وزیرستان

بہت اچھا لگا،عابد بیگ نے کہا کہ وزیرستان کے لوگوں سے درخواست کرتا ہوں

کہ اپنے خوبصورت علاقوں سے فائدہ اٹھائیں اگر ٹورزم سپاٹس اور گردو نواح

پہاڑی علاقوں میں ابشار کو محفوظ بنائے تو لوگوں کو کافی روزگار مل جائیگا،

دور دور سے لوگ یہاں پر سیر وتفریح کیلئے آئیں گے، انہوں نے مذید کہا کہ

ملک بھر کے ٹورسٹ سے اپیل ہے کہ وزیرستان آئیں، یہاں کی خوبصورتی

یکسر مختلف اور انتہائی دلکش ہے-

=-،-= خیبر پختونخوا سے متعلق مزید خبریں (=-= پڑھیں =-=)

عابد بیگ نے وزیرستان میں پاک آرمی ایف سی ساﺅتھ خیبر پختونخوا کے

خدمات کو بھی خوب سراہا۔ اس موقع پر مقامی لوگوں نے سائیکلسٹ عابد بیگ

کی آمد پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا ہم خوشی محسوس کرتے ہیں کہ نامور

ٹورسٹ سائیکلسٹ ہمارے علاقے کا دورہ کر رہا ہے، ہمارے دروازے ہر کسی

کیلئے کھولے ہیں، ہم خوش آمدید کہیں گے۔ مہمانوں کا ہمیشہ خیال رکھیں گے

تاکہ دنیا کو پیغام پہنچ سکے کہ وزیرستان کے لوگ مہمان نواز اور محب وطن

ہیں، ہم ایک دوسرے کیساتھ مل کر علاقے کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے-
سائیکلسٹ عابد بیگ فریفتہ

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply