سائینو ویک ویکیسن لگوانے کیلئے وزرات قومی صحت کی گائیڈ لائنز جاری

سائینو ویک ویکیسن لگوانے کیلئے وزرات قومی صحت کی گائیڈ لائنز

Spread the love

اسلام آباد(جے ٹی این آن لائن ہیلتھ نیوز) سائینو ویک ویکیسن

وزرات قومی صحت نے سائینو ویک ویکیسن لگوانے کے لیے گائیڈ لائنز جاری

کر دی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان نے گزشتہ روز سائنو ویک ویکیسن

حکومتی سطح پر درآمد کی ہے، سائینو ویک کی پانچ لاکھ ڈوز ہفتہ کے روز چین

سے درآمد کی گئی ہیں، جبکہ آج بھی 20 لاکھ خوراکیں لے کر قومی ائیر لائنز

کے تین بوئنگ 777 وفاقی دارالحکومت میں لینڈ کر چکے ہیں۔ جس کے بعد

وزرات قومی صحت نے سائینو ویک ویکیسن لگوانے کیلئے خصوصی گائیڈ لائنز

جاری کر دی ہیں۔ سائنو ویک ویکیسن کی دو خوراکیں لگائیں جائیں۔ ویکیسن کی

دوسری خوارک 28 دن بعد لگائی جائے ویکیسن 18 سال سے زائد عمر کے افراد

کو لگائی جائے۔

=—= کون ویکسین لگوا اور کون نہیں لگوا سکتے

وزرات قومی صحت کی طرف سے جاری کردہ ہدایات کے مطابق بخار ہونے کی

صورت میں ویکیسن لگانے سے اجتناب کیا جائے۔ ایسے افراد جن کو کرونا

ویکیسن یا کسی بھی قسم کی ویکیسن سے الرجی ہو نہ لگائیں۔ شدید دائمی امراض

کے شکار افراد کو ویکسین نہ لگائی جائے۔ حاملہ خواتین کو ویکیسن لگانے میں

احتیاط کی جائے، اس پر کم تجربات کئے گئے ہیں۔ وزرات قومی صحت کے

مطابق ویکیسن کی شلف لائف 12 ماہ ہے۔ ویکیسن کو 2 سے 8 سینٹی گریڈ تک

سٹور کیا جائے۔ ویکیسن کو فریز نہ کیا جائے، روشنی سے بچایا جائے۔ ویکیسن

کے لیے روم ٹمپریچر 25 سینٹی گریڈ سے زیادہ نہ ہو۔ سائینو ویک ویکیسن بازوں

کے اوپر حصے میں پٹھوں پر لگائی جائے۔

=–= صحت سے متعلق مزید خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

یاد رہے دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کورونا وائرس کی وباء کی تیسری لہر

میں انتہائی شدت آ چکی ہے اور کرونا سے بچاؤ کیلئے تیار کی جانے والی

ویکسین بھی کم پڑ گئی ہے، جس کی وجہ سے دنیا بھر کے ممالک کو مشکلات کا

سامنا کرنا پڑ رہا ہے- جبکہ کئی ایک ویکسینز کے منفی اثرات بھی سامنے آئے

ہیں جس سے عوام میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے-

سائینو ویک ویکیسن

=قارئین=کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply