corona Special jtnonline3

سائنو فارم کا کورونا کی نئی اقسام کے خلاف ویکسین کو اپ ڈیٹ کرنے کا فیصلہ

Spread the love

سائنو فارم اپ ڈیٹ

بیجنگ (جے ٹی این آن لائن نیوز) چین کی کمپنی سائنوفارم نے اپنی کووڈ 19 ویکسین کو کورونا

وائرس کی نئی اقسام کو مدنظر رکھتے ہوئے اپ ڈیٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،بوسٹر ڈوز کے کلینکل

ٹرائلز پر بھی کام شروع کر دیا گیا ۔سائنوفارم کے نائب صدر زینگ یونٹاؤ نے بتایا کہ کمپنی کی جانب

سے کورونا کی اقسام ڈیلٹا اور بیٹا کے خلاف ویکسینز کو بہتر بنانے پر کام کیا جارہا ہے اور اس کا

ڈیٹا ریگولیٹرز کو فراہم کیا جائے گا۔واضح رہے کہ بھارت میں سب سے پہلے دریافت ہونے والی

کورونا کی قسم ڈیلٹا اب متعدد ممالک میں دیگر اقسام کے مقابلے میں زیادہ کیسز کا باعث بن رہی ہے۔

سائنوفارم کے نائب صدر نے کہا کہ ایسا امکان ہے کہ پہلے سے بہتر ویکسین اور بوسٹر شاٹ بیک

وقت دستیاب ہوں۔انہوں نے کہا کہ بیشتر افراد کے لیے مستقبل میں پہلا آپشن بوسٹر ڈوز کا ہوگا۔

انہوںنے کہاکہ اگر ویکسین کی دوسری اور تیسری خوراک کے درمیان وقفہ زیادہ طویل یعنی 6 ماہ یا

اس سے زیادہ ہو تو جسم میں اینٹی باڈیز کی سطح بھی زیادہ ہوگی، کورونا کی اقسام کے پھیلاؤ کے

لیے ابھی کافی کچھ کرنا ہوگا۔انہوں نے بتایا کہ بوسٹر ڈوز دینے کی ضرورت ممکنہ طور پر اس وقت

ہوگی جب کسی آبادی میں وائرس کے خلاف اجتماعی مدافعت پیدا ہوجائے گی اور اس وقت ویکسین

کی 2 خوراکیں استعمال کرنے والے تمام افراد اس کے اہل ہوں گے مگر سائنوفارم کے عہدیدار کا

کہنا تھا کہ جن لوگوں میں بیماری کا زیادہ خطرہ ہوگا انہیں ترجیح دی جائے گی۔چینی طبی ماہرین

کے مطابق چن میں وائرس کے خلاف اجتماعی مدافعت اس وقت پیدا ہوسکتی ہے جب اس کی ایک

ارب 40 کروڑ آبادی کے 80 فیصد حصے کی ویکسینیشن ہوجائے۔چین میں 25 اگست تک ایک ارب

97 کروڑ سے زیادہ ویکسین کی خوراکیں لوگوں کو فراہم کی جاچکی تھیں۔چین کی موجودہ گائیڈلائنز

کے تحت کسی فرد کو یکساں ٹیکنالوجی والی ویکسینز کی 2 خوراکیں استعمال کرائی جاتی ہیں اور

اس کا اطلاق بوسٹر ڈوز پر ہوگا (جب بھی اس کی منظوری دی گئی)۔سائنوفارم کے نائب صدر نے

بتایا کہ اگر مختلف ٹیکنالوجی پر مبنی ویکسین کا بوسٹر ڈوز دینے کا فیصلہ کیا جاتا ہے تو لوگوں کے

تحفظ کو یقینی بنانے کی ضرورت ہوگی۔سائنوفارم کی اپ ڈیٹ کی جانے والی ویکسین اور بوسٹر

شاٹ ان کے محفوظ ہونے اور افادیت کے ٹرائلزل کے بعد منظوری حاصل کرسکیں گے۔عہدیدار کے

مطابق ابھی یہ معلوم نہیں کہ اس حوالے سے ٹرائلز کب تک مکمل ہوسکیں گے۔

سائنو فارم اپ ڈیٹ

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply