سوشل میڈیا صارفین کو خود مختار بنانے کیلئے ” پراجیکٹ لبرٹی “ کا آغاز

سوشل میڈیا جعلی آئی ڈیز میکرز کی شامت، سائبر کرائم ونگ ایکشن کیلئے تیار

Spread the love

اسلام آباد، راولپنڈی (جے ٹی این آن لائن ٹیکنالوجی نیوز) سائبر کرائم ونگ ایکشن

سوشل میڈیا پر فیک آئی ڈیز بنا کر شہریوں سے پیسے بٹورنے والوں کیخلاف

بڑے آپریشن کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ جعلی آئی

ڈیز کے پیچھے چھپے نیٹ ورک کو گرفتار کریگا۔ ایف آئی اے ذرائع نے بتایا کہ

سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر شہریوں کی جعلی آئی ڈیز بنا کر ان کے قریبی

افراد سے پیسے بٹورنے کے واقعات میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے، 2021ء کے

پہلے 7 ہفتوں میں ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو تین ہزار سے زائد تحریری

شکایات موصول ہوچکی ہیں جس میں سوشل میڈیا فراڈ کے ذریعے شہریوں سے

پیسے بٹورے جارہے ہیں۔ راولپنڈی کے رہائشی اسد احمد نے بتایا کہ کسی نامعلوم

ملزم نے فیس بک پر اس کے نام سے جعلی آئی ڈی بنا رکھی ہے، اس کی اصل

آئی ڈی سے فوٹو چوری کرکے جعلی آئی ڈی پر لگائی گئی ہے، جعلی آئی ڈی کے

پیچھے چھپے افراد اس کے قریبی دوستوں کو پہلے فرینڈ ریکوئسٹ بھیجتے ہیں

اور بعد میں کسی بھی مشکل کا ذکر کرکے فوری پیسوں کا مطالبہ کرتے ہیں-

==-== یہ بھی پڑھیں: ہیکرز نے ہزاروں افراد کی جانوں کو خطرے میں ڈال دیا

اسد احمد کے مطابق اس نے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو تحریری طور

پر درخواست کردی ہے جس میں ایف آئی اے حکام نے درخواست وصول کرتے

ہوئے یقین دلایا ہے کہ فیک آئی ڈی چلانے والوں کیخلاف جلد کارروائی کی جائے

گی۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق سائبر کرائم ونگ ایسی تمام جعلی آئی ڈیز کا ڈیٹا

مکمل کرچکا ہے، آئی ٹی ایکسپرٹس کی بھی مدد لی جائیگی جبکہ مختلف جدید

وسائل استعمال کرکے اس جرم کے پیچھے موجود افراد کی لوکیشن حاصل کی

جائے گی تاکہ متعلقہ علاقوں میں چھاپے مار کر جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کیا جا

سکے۔ ایف آئی اے ذرائع کا کہنا تھا اس حوالے سے فیس بک اور سماجی رابطوں

کی دوسری ویب سائٹس کو سرکاری سطح پر تحریری طور پر آگاہ کیا جائے گا

تاکہ مین سرور سے بھی معلومات تک رسائی حاصل کی جا سکے۔

==–== ایسی ہی مزید خبریں ( پڑھیں )

=قارئین=: خبر اچھی لگے تو شیئر، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

سائبر کرائم ونگ ایکشن

Leave a Reply