زیرآب کیبلز خراب

زیرآب کیبلز خراب ، پاکستان میں انٹرنیٹ سروسز متاثر ہونے کا امکان

Spread the love

زیرآب کیبلز خراب

اسلام آباد(جے ٹی این آن لائن نیوز) پاکستان میں انٹرنیٹ فراہم کرنیوالی بین

الاقوامی زیرآب کیبل سسٹم میں خرابی کے نتیجے میں ملک میں آن لائن سر و سز

متاثر ہونے کا امکان ہے۔پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)سے جاری

کردہ بیان کے مطابق مصر میں ابو تلات کے قریب بین الاقوامی زیر آب کیبلز

سسٹم میں خرابی کے نتیجے میں صارفین کو انٹرنیٹ سروسز تک رسائی میں

مشکلات کا سامنا ہوسکتا ہے۔ ٹرانس ورلڈ ایسوسی ایٹس (ٹی ڈبلیو اے)نے یورپ

کی جانب سے ایس ای اے ایم ای ڈبلیو ای 5کیبل سسٹم میں بین الاقوامی کنیکٹیویٹی

میں سروس میں سست روی سے آگاہ کیا ہے۔انٹرنیٹ سروس کی فراہمی میں یہ

سست روی زیر آب کیبل سسٹم میں خرابی کی وجہ سے آئی ہے۔مصر میں بین

الاقوامی ہم منصبوں کے ذریعے خرابی کو جلدٹھیک کرنے کیلئے کام جاری ہے۔

مصر میں بین الاقوامی ہم منصبوں کے ذریعے خرابی کو جلدٹھیک کرنے کیلئے

کام جاری ہے،درستگی تک صارفین کو انٹرنیٹ سروسز تک رسائی میں مشکلات

پیش آسکتی ہیں.صارفین کو انٹرنیٹ سروسز تک رسائی میں مشکلات پیش آسکتی

ہیں.

زیرآب کیبلز خراب

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply