زیادہ فروخت والی کتاب

اوباما کی کتاب سال کی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی کتابوں میں شامل

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

زیادہ فروخت ہونے والی کتاب

واشنگٹن (جے ٹی این آن لائن نیوز)سابق امریکی صدر براک اوباما کی کتاب دی

پرومسڈ لینڈ رواں سال کی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی کتابوں میں شامل

ہوگئی۔ اسی کے ساتھ ہی اوباما رواں سال کے سب سے زیادہ پڑھے جانے والے

مصنف بھی بننے والے ہیں۔اس سے قبل ان کی اہلیہ مشیل اوباما بھی سب سے

زیادہ پڑھی جانے والی مصنفہ میں شامل ہوچکی ہیں، یہ اعزاز انہوں نے 2018

میں اپنی کتاب بی کمنگ کو شائع کرنے کے بعد حاصل کیا۔میڈیارپورٹس کے

مطابق امریکا کے سابق صدر براک اوباما کی یادداشتوں پر مشتمل کتاب دی

پرومسڈ لینڈ پبلشنگ ہاس پینگوئن رینڈم ہاس کے بھی اگلے پیچھلے ریکارڈز توڑ

رہا ہے۔امریکہ کے سابق صدر براک اوباما کی یادداشتوں پر مشتمل کتاب دی

پرومسڈ لینڈکے بعض اقتباسات دہلی کے سیاسی و صحافتی حلقوں میں موضوعِ

بحث ہیں۔براک اوباما کی 17 نومبر کو شائع ہونے والی کتاب میں بھارت کی

سیاست اور بھارتی سیاست دانوں بالخصوص سابق وزیرِ اعظم ڈاکٹر من موہن

سنگھ، کانگریس صدر سونیا گاندھی اور سابق کانگریس صدر راہول گاندھی کے

بارے میں جن خیالات کا اظہار کیا گیا وہ ان دنوں میڈیا میں خبروں کی زینت ہیں۔

قابل ذکر یہ کہ انہوں نے اپنی کتاب میں راہول گاندھی کے بارے میں تو لکھا کہ

لیکن موجودہ وزیرِ اعظم نریندر مودی کے بارے میں ایک لفظ بھی موجود نہیں۔

اوباما کی یہ کتاب 2011 میں اسامہ بن لادن کی موت کے ساتھ ختم ہو جاتی ہے۔

مبصرین کا خیال ہے کہ یہ اوبامہ کی یادداشتوں کا پہلا حصہ ہے۔ جب اس کا

دوسرا حصہ شائع ہو گا تب ممکن ہے کہ اس میں نریندر مودی کا ذکر بھی ہو۔

زیادہ فروخت ہونے والی کتاب

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply