0

زگ زیگ ٹیکنالوجی وبال جان

Spread the love

زگ زیگ ٹیکنالوجی بھٹہ مالکان کیلئے وبال جان بن گئی پنجاب میں زگ زیگ ٹیکنالوجی کا تجربہ فلاپ،بھٹہ مالکان نے حکومت اور محکمہ ماحولیات کے آگے ہاتھ جوڑ دئیے۔ذرائع کے مطابق گیلے کوئلہ کے استعمال سے زگ زیگ ٹیکنالوجی کابلور بار بار ناکارہ ہونے سے بھٹہ مالکان کو لاکھوں کا نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔ بھٹہ ایسوسی ایشن کے مطابق پنجاب میں چلنے والے اینٹوں کے بھٹے پر کوئلہ استعمال کیا جاتا ہے، گیلا کوئلہ ہونے سے زگ زیگ ٹیکنالوجی کابلور دو ماہ میں ہی ناکارہ ہو جاتا ہے، ایک بلور کی قیمت6لاکھ روپے ہے دو ماہ بعد بلورز تبدیل کرنے سے مالی مشکلات بڑھ رہی ہیں،اس سے قبل زگ زیگ ٹیکنالوجی نیپال میں استعمال کی گئی، نیپال اور پاکستان کے ماحول میں ز مین آسمان کا فرق ہے، حکومت زگ زیگ ٹیکنالوجی میں مالی مدد کرے اور لورنئی ٹیکنالوجی پر جانے کیلئے 5 سال کا وقت دیا جائے۔

Leave a Reply