زوال کیوں آیا بابرعلی نے بتایا،حبا بخاری کا راز،مہوش حیات کی ٹپ 0

زوال کیوں آیا بابرعلی نے بتایا،حبا بخاری کا راز،مہوش حیات کی ٹپ

Spread the love

لاہور، کراچی(جے ٹی این آن لائن شوبز نیوز) زوال کیوں آیا بابرعلی

معروف اداکار بابر علی نے اپنے فلمی کیریئر کے زوال کے بارے میں انکشاف

کرتے ہوئے ایک ٹی وی پروگرام میں بتایا کہ جب وہ اپنے کیریئر کے عروج پر

تھے اس وقت ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران وہ 100 فٹ کی بلندی سے گرے

جس سے ان کا پاﺅں ٹوٹ گیا۔ انہوں نے بتایا کہ جس فلم کی شوٹنگ کے دوران

انہیں حادثہ پیش آیا نہ صرف اس فلم سے بلکہ تمام فلموں سے انہیں نکال دیا گیا،

اس حادثے نے ان کے کریئر کو زوال کی جانب موڑ دیا۔ بابر علی نے مزید بتایا

کہ اس وقت وہ 60 سے زائد فلموں میں سائن تھے اور ان کے لیے کام کر رہے

تھے-

=–= ایسی ہی مزید دلچسپ خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

حادثے کے اگلے دن وہ تمام فلموں سے باہر نکالے جا چکے تھے۔ صرف یہی

نہیں بلکہ پروڈیوسرز نے پیسے کی واپسی کا بھی مطالبہ کیا، اس وقت وہ بہت

روئے لیکن انہیں خدا کے بعد اپنی ماں باپ کی دعاﺅں کا آسرا تھا۔ انہوں نے بتایا

کہ اس وقت سید نور اور خلیل الرحمان قمر نے ان کا بہت ساتھ دیا اور ایک

پراجیکٹ لے کر آئے، اس میں انہیں ولن کا کردار ادا کرنا تھا، تھوڑے دن پہلے

تک جن ہیروئنز کے وہ ہیرو تھے اور ان کے ساتھ گانے ریکارڈ کروا رہے تھے

اب وہ ان کے ولن بنے کھڑے تھے۔

=-،-= میری کامیابی کا راز تعداد نہیں معیار ہے‘ حبا بخاری

معروف اداکارہ حبا بخاری نے کہا ہے کہ خواہش ہے کوئی ایسا کردار ادا کروں

جو لوگوں کو مدتوں یاد رہے، میری کامیابی کا راز تعداد نہیں معیار ہے۔ ایک

انٹرویو میں اداکارہ حبا بخاری نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اگر کوئی

اچھی فلم کی آفر ہوئی تو ضرور کام کرنا پسند کروں گی۔ حبا بخاری نے کہا کہ

وہ شوبز میں کامیابی سے مزید محنت کر رہی ہیں۔ حبا بخاری نے کہا کہ میری

کامیابی کا راز تعداد نہیں بلکہ معیار ہے اور میں معیاری کام کو ہی ترجیح دیتی

ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں جو میرے فن کو

پسند کرتے ہیں۔

=-،-= لوگوں کیساتھ غلط راستے پر چلنے سے تنہا چلنا بہتر، مہوش حیات

معروف اداکارہ مہوش حیات نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ

لوگوں کے ساتھ غلط راستے پر چلنے سے بہتر ہے کہ تنہا چلا جائے۔ مہوش

حیات کی ایک نئی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہے، جس میں وہ انگریزی میوزک

پر منفرد انداز میں نظر آرہی ہیں۔ اداکارہ مہوش حیات کی جانب انسٹاگرام پر

پوسٹ کی گئی ویڈیو گزشتہ دنوں دبئی میں ہونے والے پیسا ایوارڈ شو پر بنائی

گئی ہے۔ اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے کیپشن میں لکھا ہے کہ لوگوں

کے ساتھ غلط راستے پر چلنے سے بہتر ہے کہ تنہا چلیں۔

زوال کیوں آیا بابرعلی ، زوال کیوں آیا بابرعلی ، زوال کیوں آیا بابرعلی

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply