0

زندہ دلان لاہور کیلئے خوشخبری ،آج سے آئندہ دو روز تک بارش کی پیشگو ئی

Spread the love

صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور شہر میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہوگیا، محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں میں باغوں کے شہر میں با ر ش کی پیشگو ئی کر دی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری ہے۔ ماہرین موسمیات کے مطابق لاہور میں بار شوں کا نیا سلسلہ شروع ہوجائےگا جو سوموار تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ آئندہ ہفتے بارشوں سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوجائے گا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا جبکہ رات کے اوقات میں کم سے کم درجہ حرارت 16 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 50 فیصد اور 10 کلو میٹر فی گھنٹہ کے حساب سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

Leave a Reply