زندہ دلان لاہورکیلئے بڑی خبر، پینے کیلئے جلد صاف پانی ملے گا، حکومت متحرک

Spread the love

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی زیر صدار ت گورنر ہاو¿س لاہور میں شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی یقینی بنانے کےلئے اجلاس منعقد ہوا ۔ ا جلاس میں و زیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار ، سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان ، وزیر قانون راجہ بشارت ، صوبائی وزیر ہاو¿ سنگ میاں محمود الرشید ، صوبائی وزیر فنانس مخدوم ہاشم جواں بخت ، صوبائی وزیر اریگیشن محسن لغاری ، چیف سیکرٹری پنجاب یوسف نسیم کھوکھر، ا یڈووکیٹ جنرل پنجاب کے علاوہ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ ،سیکرٹری پی اینڈ ڈی اور سیکرٹری ہاو¿سنگ نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کی سربراہی میں سات رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی جو پندرہ یوم کے اندر اس سلسلے میں مسودہ تیار کر کے اپنی سفارشات گو ر نر اور وزیر اعلی پنجاب کو پیش کرے گی جو سفارشات کی منظوری دیں گے۔ کمیٹی میں ایڈووکیٹ جنرل ، سیکرٹریز لوکل گورنمنٹ ، ہاو¿سنگ ، ا ر یگیشن ، لاءاور پی اینڈ ڈی شامل ہونگے۔ اس موقع پرگورنر پنجاب نے کہا صوبہ بھر میں تحصیل کی سطح پر اسسٹنٹ کمشنر کی سربراہی میں کمیٹیا ں تشکیل دی جائیں گی جن میں عوامی نمائندوں ، بزنس مین اور سرکاری افسران شامل ہونگے۔ یہ کمیٹیاں پانی کی سکیموں اور واٹر فلٹریشن پلا نٹس کی تنصیب اور مستقل بنیادوں پر ان کی دیکھ بھال کی ذمہ دار ہوں گی۔ حکومت اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی پر یقین رکھتی ہے اور اس سلسلے میں لوکل باڈیز سسٹم میں ترامیم لائی جا رہی ہیں جس سے ویلیج کونسل کو با اختیار بنایا جائے گا۔اس موقع پروزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا دور افتادہ اور پسماندہ علاقوں کے لوگوں کو صاف پانی کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے گی۔ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایات کے مطابق پنجاب کے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور ان کا معیار زندگی بلند کرنے کےلئے جامع اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔ تحر یک انصاف کی حکومت عوام سے کئے گئے وعدے پورے اور ان کی توقعات پر پورا اترے گی۔

Leave a Reply