کورونا وائرس نے مزید 14 زندگیوں کے چراغ گل کردئیے

Spread the love

زندگیوں کے چراغ گل

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن نیوز) ملک بھر میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹوں کے دوران

مزید14 افراد انتقال کرگئے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 41 ہزار 927 ٹیسٹ کیے گئے

جن میں سے 277 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔گزشتہ روز اس وبا نے مزید 14 افراد کی

زندگیوں کو نگل لیا، مثبت کیسز کی شرح 0.66 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ 718 مریضوں

کی حالت تشویشناک ہے۔سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 78 ہزار 717، خیبر پختونخوا

میں ایک لاکھ 80 ہزار 887، پنجاب میں 4 لاکھ 44 ہزار 074،اسلام آباد میں ایک لاکھ 8 ہزار215،

بلوچستان میں 33 ہزار 540، آزاد کشمیر میں 34 ہزار 630 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 428 ہو

گئی ہے۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار 55 افراد جان

کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار 648، خیبرپختونخوا 5 ہزار 903، اسلام آباد 963،

گلگت بلتستان 186، بلوچستان میں 363 اور آزاد کشمیر میں 745 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

زندگیوں کے چراغ گل

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply

%d bloggers like this: