زمبابوے میں پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف مظاہرے،کئی افراد ہلاک،200زخمی

Spread the love

زمبابوے میں پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف مظاہروں میں متعدد افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔ ہرارے حکام نے بتایا کہ احتجاج کے دوران کئی پولیس اہلکاروں سمیت مظاہرین کی ایک بڑی تعداد زخمی بھی ہوئی ہے۔ تاہم اس بیان میں ہلاکتوں کی تعداد نہیں بتائی گئی۔ مقامی ذرائع کے مطابق دارالحکومت اور ملک کے دوسرے بڑے شہر بلاوایو میں مظاہرین نے ناکہ بندی کی اور دکانیں لوٹیں۔ اس دوران کم از کم دو سو افراد کو گرفتار کیا گیا۔ زمبابوے میں اتوار کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں دوگنا اضافہ کر دیا گیا تھا۔

Leave a Reply