oh my God jtnonline

زمبابوے میں لگڑبگوں کے غول نے سوتے شخص کو گھسیٹ کر ہلاک کرڈالا

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

ہرارے (جے ٹی این آن لائن او مائی گاڈ) زمبابوے لگڑبگوں کے غول

زمبابوبے میں انتہائی دلخراش واقعہ، لگڑ بگوں کے خونخوار غول نے اپنی

جھونپڑی میں سوئے ہوئے شخص کو 1000 فٹ تک گھسیٹا اور اسے بھنبھوڑ کر

مارڈالا۔

=—= 87 سالہ ٹینڈائی ماسیکا کی لاش کا اوپری نصف حصہ غائب تھا

تفصیلات کے مطابق یہ خوفناک واقعہ زمبابوے کے ایک گاﺅں میں رونما ہوا جہاں

87 سالہ ٹینڈائی ماسیکا گارے اور گھاس سے بنی جھونپڑی میں سورہا تھا۔ آدھی

رات کو لگڑبگوں نے اسے بستر سے کھینچا اور کئی سو فٹ دور لے جا کر وہاں

اس پر تیزدانتوں سے حملہ کر کے اسے ہلاک کردیا۔ کچھ دیر بعد گاﺅں والے شور

سے بیدار ہوئے اور انہوں نے اسے تلاش کیا تو گھر سے کئی سو میٹر دور اس

کی لاش ملی جس کا اوپری نصف حصہ غائب تھا۔

=—= محکمہ جنگلی حیات نے جانوروں کی تلاش شروع کر دی

زمبابوے کے وسط میں واقع دیہی علاقے چیرومانزو میں رونما ہونے والے اس

واقعے کے بعد محکمہ جنگلی حیات نے جانوروں کی تلاش شروع کردی ہے تاکہ

انہیں ختم کیا جا سکے۔ زمبابوے کی وائلڈ لائف اتھارٹی کے ترجمان تیناشے فاراوو

نے ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ چیرومانزو میں ستاسی سالہ بزرگ کو

لگڑ بگوں نے حملہ کرکے مارڈالا ہے۔ وہ اپنی جھونپڑی میں سورہے تھے کہ یہ

دلخراش واقعہ رونما ہوا اور جانوروں نے 300 میٹر تک انہیں گھسیٹا۔ جسم کو

گھسیٹنے اور خود چوپایوں کے نشانات سے ظاہر ہے کہ انہیں گھر سے دور لے

جایا گیا تھا۔ علاقے میں بکریوں اور مویشیوں پر حملے بڑھ گئے ہیں اور لگڑ

بگوں کو ان کا ذمے دار ٹھہرایا گیا ہے۔

=—= خشک سالی کی وجہ سے خونخوار جانور آبادیوں میں گھس آئے

ٹینڈائی ماسیکا کی تدفین کے بعد انتظامیہ نے لوگوں کو گھروں کے دروازے بند

رکھنے اور رات کے وقت ہوشیار رہنے کی تلقین کی ہے۔ جنگلی حیات کی

انتظامیہ نے کہا ہے کہ ان کے پاس وسائل نہیں ہیں بصورتِ دیگر انہیں آبادیوں

سے دور منتقل کرنے پر ایک عرصے سے غور ہورہا ہے۔ ماہرین کے مطابق اس

سال خشک سالی کا راج ہے اور اسی بنا پر خونخوار جانور اب آبادیوں میں گھس

آئے ہیں۔ محتاط اندازے کے بعد بوڑھے شخص پر کم ازکم چھ لگڑ بگوں نے حملہ

کیا تھا۔ اس سال پورے زمبابوے میں ہاتھیوں نے 30 افراد مارڈالے ہیں۔ تین افراد

شیر کے شکار ہوئے ہیں اور ایک واقعے میں میاں بیوی بھی لگڑبگوں کا نوالہ بن

چکے ہیں۔

=—–= قارئین =-: ہماری کاوش پسند آئی ہو گی،اپ ڈیٹ رہنے کیلئے ہمیں فالوکریں
=—–=ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )

زمبابوے لگڑبگوں کے غول

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply