زما کے پی ایپ

زما کے پی، ٹیکسوں کی گھر بیٹھے آن لائن ادائیگیوں کیلئے موبائل ایپ جاری

Spread the love

پشاور(بیورو چیف، عمران رشید خان) زما کے پی ایپ

Journalist Imran Rasheed

خیبرپختونخوا حکومت نے ای گورننس کی جانب ایک اور سنگ میل عبور کرتے

ہوئے ٹیکسوں کی آن لائن ادائیگیوں کیلئے ” زما کے پی ” کے نام سے موبائل

ایپ کا اجراء کر دیا ہے، جس کے ذریعے صارفین موبائل فون سے گھر بیٹھے

ٹیکسوں کی ادائیگی کر سکیں گے۔ اس سلسلے میں جمعرات کے روز ایک تقریب

کا اہتمام کیا گیا جس میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے باضابطہ طور

پر اس ایپ کا اجراء کیا۔ صوبائی کابینہ اراکین شاہ محمد وزیر، انور زیب خان،

وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میاں خلیق الرحمن

کے علاوہ اراکین صوبائی اسمبلی، چیف سیکرٹری ڈاکٹر کاظم نیاز، سینئر ممبر

بورڈ آف ریونیو سید ظفر علی شاہ اور دیگر اعلیٰ حکام بھی تقریب میں شریک

تھے۔

=–= ٹیکنالوجی سے متعلق مزید تازہ ترین خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

ابتدائی طور پر اس ایپ کے ذریعے گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس کی آن لائن ادائیگی

ممکن ہو گی جبکہ اگلے مرحلے میں گاڑیوں کے دیگر ٹیکسوں اور پراپرٹی

ٹیکسوں کی آن لائن ادائیگیوں کو بھی یقینی بنایا جائیگا۔ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے

علاوہ دیگر محکمے بھی اس ایپ کو اپنی آن لائن ٹیکس کولیکشن کیلئے استعمال

کر سکیں گے۔ اس ایپ کی مدد سے تعلیمی بورڈ کی فیسوں کی بھی آن لائن

ادائیگی کی جا سکے گی ۔ “زما کے پی” ایپ برطانوی حکومت کے ادارے فارن

کامن ویلتھ ڈویلپمنٹ آفس اور سب نیشنل گورننس پروگرام کی تکنیکی اور مالی

معاونت سے تیار کی گئی ہے۔

=-،-= خیبر پختونخوا سے متعلق مزید خبریں (=-= پڑھیں =-=)

زما کے پی ایپ

وزیراعلیٰ نے تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ

” زما کے پی ” موبائل ایپ کا اجراء صوبائی حکومت کا ایک تاریخی اورای

گورننس کی جانب ایک اور اہم قدم ہے جس سے شہریوں کو انکی دہلیز پر تمام

جدید سہولیات کی فراہمی کے علاوہ ٹیکس کولیکشن میں بھی خاطر خواہ اضافہ

ہو گا۔ ٹیکسوں کی آسان اور موثر طریقے سے ادائیگی کا نظام عوام کو سہولت

کی فراہمی میں بڑی اہمیت کا حامل ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس ایپ کے اجراء

سے ٹیکسوں کی ادائیگی میں نہ صرف آسانی میسر آئے گی بلکہ ٹیکسز کی

ادائیگیوں میں مڈل مین کا کردار بھی ختم ہو گا۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ ایکسائز

سمیت دیگر محکموں میں بھی ای گورننس سسٹم رائج کر رہے ہیں جس سے جملہ

اُمور میں سو فیصد شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا۔ موجودہ صوبائی حکومت

شہریوں کو سہولیات کی فراہمی کیلئے اپنی ای گورننس سٹرٹیٹجی کے تحت

انفارمیشن ٹیکنالوجی کا موثر استعمال عمل میں لارہی ہے۔

=–= معیشت و کاروبار سے متعلق مزید خبریں (=–= پڑھیں =–=)

وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبہ بھر میں نہروں کے نظام کو بھی ڈیجٹیل کرنے پر کام

جاری ہے جس سے صارفین کو پانی کے موثر استعمال سے متعلق تمام معلومات

فراہم کی جائیں گی ۔اس کے علاوہ زمینوں کے ریکارڈ کو بھی ڈیجیٹلائز کیا جا

رہا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت صوبے کو آئی ٹی کے

شعبے میں ترقی دینے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے۔ وزیراعلیٰ

کا کہنا تھا کہ تمام صوبائی محکموں میں اصلاحات کا عمل جاری ہے جس کے

دور رس نتائج سامنے آ رہے ہیں۔ تمام سمریوں کی آن لائن ٹریکنگ کیلئے ای۔

سمری سسٹم متعارف کرا رہے ہیں جس سے وقت کی بچت اور سمریز کی

ٹریکنگ میں آسانی ہو گی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبائی حکومت دیگر شعبوں

میں بھی انقلابی اقدامات اُٹھا رہی ہے۔ پشاور، ڈی آئی خان موٹروے اور دیر

موٹروے منصوبوں کی منظوری ہو گئی ہے۔ صوبے کے مختلف اضلاع میں

اکنامک زونز کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے۔ کھیلوں کے شعبے میں پہلی بار

ہاکی لیگ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ وزیراعلیٰ نے اس ایپ کی تیاری میں معاونت پر

فارن کامن ویلتھ ڈویلپمنٹ آفس اور سب نیشنل گورننس پروگرام کا شکریہ ادا کیا

اور اس ایپ کے اجراء پراُنہیں مبارکباد پیش کی۔

زما کے پی ایپ ، زما کے پی ایپ ، زما کے پی ایپ ، زما کے پی ایپ

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply