زلمی کو شکست

زلمی کو شکست دے کر اسلام آباد نے پلے آف میں جگہ بنا لی

Spread the love

زلمی کو شکست

ابوظبی(جے ٹی این آن لائن نیوز) پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے عثمان

خواجہ کی شاندار سنچری کی بدولت پشاور زلمی کو ریکارڈ ساز میچ میں 15 رنز سے شکست دے

کر پلے آف مرحلے میں جگہ بنا لی۔ابوظبی میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر

پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا۔اوپنرز عثمان خواجہ اور کولن منرو نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو عمدہ آغاز

فراہم کیا اور پاور پلے میں نصف سنچری شراکت قائم کی۔یونائیٹڈ کی اوپننگ جوڑی نے ٹیم کو 98

رنز کا آغاز فراہم کیا لیکن 48 رنز بنانے والے کولن منرو اسپنر شعیب ملککے ہاتھوںبولڈ ہو گئے۔قائم

مقام کپتان عثمان خواجہ نے دوسرے اینڈ سے بہترین بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے اپنی نصف

سنچری مکمل کی اور آصف علی کے ساتھ مزید 47 رنز کی شراکت قائم کی۔آصف علی نے وکٹ پر

آتے ہی جارحانہ انداز اپنایا اور 14 گیندوں پر 43 رنز کی اننگز کھیلی۔آصف نے ثمین گل کے ایک ہی

اوور میں 22 رنز بٹورے لیکن اسی اوور میں وکٹ بھی گنوا بیٹھے۔برینڈن کنگ اور خواجہ نے

جارحانہ بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے سنچری شراکت قائم کی اور صرف 43 گیندوں پر 102

رنز جوڑے۔عثمان خواجہ نے اننگز کے آخری اوور میں لگاتار دو چھکے لگا کر ناصرف سنچری

مکمل کی بلکہ پی ایس ایل میں کسی بھی ٹیم کے سب سے بڑے اسکور کا نیا ریکارڈ بھی بنا دیا۔اسلام

آباد نے مقررہ اوورز میں247 رنز بنائے، عثمان نے 3 چھکوں اور 13 چوکوں کی مدد سے 105

جبکہ برینڈن کنگ نے 22 گیندوں پر 32 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 46 رنز کی اننگز کھیلی۔

ہدف کے تعاقب میں زلمی کو پہلی ہی گیند پر اس وقت دھچکا لگا جب گزشتہ میچ کے ہیرو حضرت

اللہ زازئی بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔کامران اکمل نے امام الحق کے ساتھ مل کر اسکور کو

35 تک پہنچایا لیکن اس مرحلے پر نوجوان بلے باز عاکف جاوید کی میچ میں دوسری وکٹ بن گئے۔

اس مرحلے پر کامران اکمل کا ساتھ دینے شعیب ملک آئے اور دونوں تجربہ کار بلے بازوں نے 53

رنز کی شراکت قائم کی، کامران اکمل 32 گیندوں پر 2 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 53 رنز

بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔شعیب ملک اور روومین پاول نے 40 رنز جوڑے ہی تھے کہ ویسٹ انڈین

بلے باز 14 رنز بنانے کے بعد عاکف کی تیسری وکٹ بن گئے۔128 رنز پر چار وکٹیں گرنے کے بعد

میدان میں ردرفورڈ کی آمد ہوئی اور جنہوں نے صرف 8 گیندوں کی مختصر باری میں 29 رنز بنا کر

میچ کا نقشہ بدل دیا اور پشاور زلمی کی میچ میں جیت کی امید پیدا کردی لیکن حسن علی نے بروقت

ردرفورڈ کو آؤٹ کر دیا۔ شعیب ملک نے نصف سنچری مکمل کی لیکن 3 چھکوں اور 6 چوکوں کی

مدد سے 68 رنز بنانے کے بعد ان کی ہمت بھی جواب دے گئی۔اختتامی اوورز میں کپتان وہاب ریاض

اور عمید آصف نے جرات مندانہ اور جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 22 گیندوں پر 47 رنز جوڑے لیکن

ان کی یہ کاوش بھی ناکافی ثابت ہوئی اور یونائیٹڈ نے میچ میں 15 رنز سے کامیابی حاصل کر لی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے قائم کپتان عثمان خواجہ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔اس فتح کے ساتھ

ہی اسلام آباد یونائیٹڈ رواں سال پی ایس ایل کے پلے آف میں جگہ بنانے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔

زلمی کو شکست

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply