299

زلمی فاؤنڈیشن کا وزیراعظم کرونا ریلیف فنڈ میں 1 کروڑ کا عطیہ

Spread the love

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن سپورٹس رپورٹر) زلمی فاؤنڈیشن عطیہ

پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی کا وزیراعظم کے کرونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ روپیہ عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

—————————————————————————–
یہ بھی پڑھیں : سابق اسکواش چیمپئن اعظم خان کرونا سے انتقال کر گئے
—————————————————————————–

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ پیغام میں جاوید آفریدی نے کہا کہ، زلمی فاؤنڈیشن کے تحت وزیراعظم کے کرونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ جمع کرائیں گے۔ جاوید آفریدی نے کہا کہ پوری امید اور یقین ہے کہ، پاکستان کا ہر صاحب استطاعت مشکل گھڑی میں آگے بڑھ کر اپنا کردار ادا کریگا-

تمام پاکستانی کرونا ریلیف فنڈ میں حصہ ڈالیں، جاوید آفریدی

انکا مزید کہنا تھا تمام پاکستانیوں سے درخواست ہے کہ، وزیراعظم کے کرونا ریلیف فنڈ میں اپنا حصہ ڈالیں، تمام پاکستانیوں سے یہ بھی درخواست ہے کہ گھر میں رہیں، اور تمام احتیاطیں تدابیر اختیار کریں۔

قارئین : خبر ضرور شیئر کریں، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں جتن آن لائن

یاد رہے کہ پشاور زلمی اور زلمی فاونڈیشن کے تحت کرونا وائرس کیخلاف آگہی کیلئے مہم بھی جاری ہے، جس کے تحت جہاں زلمی اسٹار کرکٹرز نے خصوصی ویڈیو پیغامات جاری کیے ہیں، وہیں پشاور زلمی اور زلمی فاونڈیشن کے پلیٹ فارم سے اردو، انگریزی، سندھی اور پشتو زبان میں آگہی مہم بھی کی جارہی ہے-

وزیراعظم کے کرونا ریلیف فنڈ میں ملک بھر سے ہی نہیں دنیا بھر سے عوام و خواص کی طرف سے عطیات جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے- فنڈ میں غیرملکی افراد بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں-

زلمی فاؤنڈیشن عطیہ

اپنا تبصرہ بھیجیں