زلفی بخاری نیب راولپنڈی میں پیش

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

اسلام آباد،راولپنڈی(نیوز ) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے نیب آفس پیش ہو کر تفتیشی ٹیم کو اپنا بیان ریکارڈ کرایا، نیب ٹیم نے زلفی بخاری سے ایک گھنٹہ تک تفتیش کی جمعہ کو نیب نے زلفی بخاری کو راولپنڈی آفس میں طلب کر رکھا تھا جہاں ان کے خلاف آف شورکمپنیوں کی تحقیقات ہو رہی ہیں۔ زلفی بخاری نے نیب آفس پیش ہو کر اپنا بیان ریکارڈ کروایا اور مختلف سوالات کے جوابات دیئے۔دریں اثناء پارلیمنٹ ہائوس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو استعفیٰ کی کوئی پیش کش نہیں کی، میرے خلاف چوری کا کوئی الزام نہیںدوہری شہریت کا کیس سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے۔عدالت ہی اس کا فیصلہ کرے گی،نیب پراسیکیوٹر کے استعفے سے متعلق صحافی کا سوال جواب دیتے ہوئے زلفی بخاری نے کہامیں نیب پراسیکیوٹر کو جانتا ہی نہیںوزیر اعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہا ہے کہ میرے اور اعظم سواتی کے کیس میں فرق ہے، وزیراعظم کو استعفیٰ کی کوئی پیش کش نہیں کی،

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply