زلزلہ امدادی کارروائیاں جاری

بلوچستان زلزلہ، پاک فوج اور ریسکیو ٹیموں کی امدادی کارروائیاں جاری

Spread the love

زلزلہ امدادی کارروائیاں جاری

کوئٹہ (جے ٹی این آن لائن نیوز) کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں شدیدزلزلے کے بعد

امدادی کارروائیاں جاری ہیں. زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.9 اور

گہرائی 15 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز ہرنائی کے قریب تھا۔زلزلے سے ہرنائی میں

بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی، مکان ملبے کا ڈھیر بن گئے۔ ملبے تلے دب کر متعدد افراد جاں بحق اور

سینکڑوں زخمی بھی ہوئے۔ ۔وزیر داخلہ بلوچستان ضیالانگو کے مطابق شدید زخمیوں کو کوئٹہ منتقل

کر دیا گیا۔ زلزلے کے بعد ایف سی، لیویز اور پولیس بھی امدادی کارروائیوں میں شریک ہیں۔زلزلے

کے بعد ہرنائی سنجاوی شاہراہ پر لینڈ سلائیڈنگ بھی ہوئی جس کے باعث شاہراہ ہر قسم کی ٹریفک

کے لیے بند ہو گئی۔ ڈی سی ہرنائی کے مطابق زلزلے کے باعث سرکاری عمارتوں کو بھی نقصان

پہنچا۔ کنٹرول روم ہرنائی سمیت صوبے کے تمام اضلاع سے رابطے میں ہے۔قبل ازیں ہرنائی کے

زلزلہ متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کیلئے پاک فوج کے دستے پہنچے، زلزلہ سے متاثرہ

علاقوں میں ضروری خوراک و شیلٹر کا سامان پہنچا دیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی ڈاکٹرز

پیرا میڈیکل سٹاف اپنے ساتھ ضروری ادویات لے کر متاثرہ علاقوں میں پہنچ چکے ہیں، ضروری

طبی سہولیات کے لئے شہری انتظامیہ کی معاونت کی جا رہی ہے، شدید زخمی 9 افراد کو آرمی ہیلی

کاپٹرز پر کوئٹہ پہنچایا گیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آئی جی ایف سی بلوچستان نارتھ بھی ہرنائی

پہنچ چکے ہیں، وہ نقصانات اور ریسپانس کا خود جائزہ لے رہے ہیں، راولپنڈی سے اربن سرچ اینڈ

ریسکیو ٹیم کو موقع پر بھیجا جا رہا ہے، یہ ٹیم ریسکیو کے کاموں کی رفتار کو تیز بنائے گی۔

وزیراعظم عمران خان نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے نتیجے میں قیمتی جانی و

مالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ زلزلے کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات اور

موجودہ صورتحال کی ابتدائی رپورٹ وزیراعظم آفس کو موصول ہوگئی۔وزیراعظم نے تمام متعلقہ

وفاقی اداروں کو ریلیف فراہمی میں حکومت بلوچستان کو تمام ممکنہ معاونت کی فراہمی کی ہدایت کر

دی۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کی جائے،

زلزلہ امدادی کارروائیاں جاری

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply