bait ullah

زر کے پجاری ٹریول ایجنٹس کے ہاتھوں ہزاروں عمرہ زائرین خوار

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

لاہور(جے ٹی این آن لائن نیوز رپورٹر)

رمضان المبارک حرمین شریفین میں گزارنے والے سینکڑوں عمرہ زائرین وطن

واپسی کے منتظرہیں جبکہ 24 جون تک کسی ائیر لائنز میں نشست دستیاب نہیں ،

عمرہ زائرین مکہ اور مدینہ میں ائیر لائنز کے دفاتر کے درمیان چکر لگا لگا کر

فٹ بال بن گئے ہیں، رمضان میں ائیر لائنز کی مانپلی کی وجہ سے 15 دن یا 21

دن کے لیے حرمین شریفین جانے والے سینکڑوں عمرہ زائرین کو ٹریول ایجنٹ

نے جلد روانگی کے چکر میں واپسی 28 دن کی کرائی ہوئی ہے یا ایک ماہ کی یا

اس سے بھی اوپر کی اور ساتھ کہا تھا آپ کی کنفرم واپسی عید کے بعد جدہ سے

فوری ہو جائے گی آپ کو 200 ریال جرمانہ دینا ہو گا، عید کے بعد کسی ائیر لائنز

میں گنجائش نہیں ، براہ راست اور با لواسطہ آنے والی تمام ائیر لائنز نے ہاؤس فل

کے بورڈ لگا رکھے ہیں، ذرائع نے بتایا ہے عمرہ زائرین ائیر لائنز کی وجہ سے

کم اور ٹریول ایجنٹ کی جلد بازی اور بد انتظامی کی وجہ سے زیادہ خوار ہو رہے

ہیں، خواری کے ذمہ دار عمرہ زائرین خود ہیں جو واپسی کنفرم کروا کر نہیں گئے

واپسی صرف ان افراد کی ہو رہی ہے جن کی ٹکٹ کنفرم ہے،24 جون کے بعد

رش کم ہونے کی توقع ہے، سینکڑوں عمرہ زائرین فوری واپسی چاہتے ہیں جو

ممکن نہیں۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply