زرین خان نے غیراخلاقی طریقے سے چھونے پرمداح پر تھپڑوں کی بارش کردی

Spread the love

بالی ووڈ اداکارہ زرین خان نے مداح پر تھپڑوں کی بارش کردی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی شہر اورنگ آباد میں ایک شخص نے بالی ووڈ اداکارہ زرین خان کو چھونے کی کوشش کی جس پر زرین خان نے اسے تھپڑ دے مارا پھر وہاں موجود افراد نے بھی مداح کی خوب دھلائی کی۔رزرین خان نے بھارتی شہر اورنگ آباد میں ایک اسٹور کی لانچنگ کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شریک ہوئی تھیں جہاں ان کے گرد لوگوں کا ہجوم اکٹھا ہوگیا تھا۔اسٹور کی لانچنگ تقریب میں شرکت کرنے کے بعد جب وہ واپس جارہی تھیں تو ان کیلئے گاڑی تک پہنچنا مشکل ہوگیا۔ تاہم گارڈز کی مدد سے وہ گاڑی کی طرف بڑھ رہی تھیں کہ ایک مداح نے انہیں غیراخلاقی طریقے سے چھوا جس پر اداکارہ نے اس کی خوب پٹائی کی۔

Leave a Reply