0

زرداری کرپشن کا گٹر،بلاول بلو رانی،شیخ رشید،جاسوس،مالشیئے کاروزگار ہی بدکلامی ،پیپلزپارٹی،شیدا چپڑاسی اپناقد بڑھارہا ہے،رانا ثناء

Spread the love

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے درمیان لفظی گولہ باری شروع ہوگئی ہے ۔بلاول بھٹو زرداری نے شیخ رشید کو پنڈی کا گٹر قرار دیا تو جواب میں شیخ رشید نے بلاول کو سیاسی نابالغ اور بلورانی قرار دیتے ہوئے آصف زرداری پر بھی طنز کے تیر چلادئیے اور کہا سابق صدر کرپشنن کا گٹر ہیں اور قانون کے شکنجے میں آچکے ہیں ۔ بلاول بھٹو میں مینو فکچرنگ اور فنی خرابی ہے جو ٹھیک نہیں ہو سکتی ۔ بلاول بھٹو کر پشن کے خلاف لانگ مارچ کریں میں ان کے ساتھ چلوں گا ۔نواز شریف کی بیماری سیاسی ہے جس کا علاج وہ بیرون ملک چاہتے ہیں، شہباز شریف کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی سربراہی کی خلاف پیر یا منگل کو سپریم کورٹ جاؤں گا،

پیپلزپارٹی کے رہنما ؤں کا شیخ رشید کے بیان پررد عمل دیتے ہوئے کہنا تھا شیدے جاسوس کا وسیلہ روزگار ہی بدکلامی ہے وہ عزت کی بات تو سمجھتا نہیں ،شیخ رشید کے مینوفیکچرنگ فالٹ سے سارا ملک آگاہ ہے، شیخ رشیدپنڈی کی گندی ترین پراڈکٹ اور گھٹیا ترین جرثومہ ہے ۔اس کی بد بختی ہے ساری عمر بطور مالشیا ہی گزرے گی۔ شیخ رشید سیاسی تعفن اور بدبو کی علامت بن چکا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے کہا ہے شیدا ٹلی عْرف شید اچپڑاسی اپنا قد بڑھانے کیلئے شہباز شریف کے بارے میں بات کرتاہے ۔ پنڈی کے شیطان شیدے چپڑاسی کا پبلک اکاونٹس کمیٹی میں خیر مقدم کریں گے۔ شیطان ہی بیماری پر سیاست کر سکتا ہے، مسلم لیگ (ن)کے مرکزی رہنماوسابق وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا تھا شیخ رشید کی ڈیل کی باتے طوطا فال ہے،
مسلم لیگ (ن)

Leave a Reply