زرداری پرویز الہیٰ ملاقات

زرداری پرویز الہیٰ ملاقات ،آئندہ انتخابات میں سب کو سرپرائز دیں گے ،سابق صدر

Spread the love

زرداری پرویز الہیٰ ملاقات

لاہور (جے ٹی این آن لائن نیوز) سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین آصف علی

زرداری نے لاہور میں بیٹھ کر سیاسی رابطے شروع کر دیئے ہیں اس سلسلے کی پہلی ملاقات منگل

کے روز سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ اور آصف علی زرداری کے درمیان ہوئی ۔

چودھری پرویز الہیٰ ملاقات کیلئے بلاول ہاؤس گئے جہاں آصف علی زرداری نے خود ان کا استقبال

کیا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ایک گھنٹے سے زیادہ دیر ون آن ون ملاقات بھی ہوئی جس میں

سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا پنجاب کے معاملات پر بھی بات چیت کی گئی۔ چودھری

پرویزالہی نے آصف علی زرداری کی صحت کے بارے میں دریافت کیا۔ آصف علی زرداری نے

شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی اورانکے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔سینٹ کے انتخاب کے

موقع پر مسلم لیگ ق کی قیادت کے رابطے اورتجویز کی حمایت پر چودھری پرویز الہی نے شکریہ

ادا کیا۔چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ زرداری نے سینیٹ کے انتخابات میں میرے کہنے پر جو مدد

کی تھی اس پر میں ان کا شکریہ ادا کرنے کے لئے ملاقات کی۔ میں تو زرداری صاحب سے ملنے

کراچی جانا چاہتا تھا۔ آصف علی زرداری نے کہا تکلیف نہ کریں لاہور آؤں گا تو انشاء اﷲ ملاقات ہو

گی۔آصف علی زرداری نے ملاقات کے اختتام پر چودھری پرویز الہی کو گاڑی تک چھوڑنے خود

آئے۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں آصف علی زرداری نے کہا آپ ہمارے بھی اتحادی رہے ہیں اور اب

اس حکومت کے بھی اتحادی فرق کا ااپ کو پتہ چل گیا ہوگا ۔آصف علی زرداری نے کہا جنوبی پنجاب

کی اہم شخصیات جلد پیپلز پارٹی مین شامل ہو جائین گی اور آئندہ انتخابات مین پیپلز پارتی سب کو

سرپرائز دے گی ۔ سابق صدر نے کہا کہ عمران خان کبھی سیاستدان نہیں رہے انہیں لانے والے بھی

اب پچھتا رہے ہیں ۔ بلاول بھٹو نے ثابت کیا ہے کہ وہ بہترین اپوزیشن کرنا جانتے ہیں ۔ عمران خان

اور وزراء سمجھتے ہیں دھمکیوں سے سندھ حکومت کو ڈرا دیں گے تویہ ان کی بھول ہے، ہم نے تو

آمروں کا مقابلہ کیا، یہ کیا چیزہیں اس موقع پر چودھری پرویز الہیٰ نے کہا کہ ہم نے حکومت کے

اتحادی ہونے کے باوجود کئی معاملات پر اختلاف کیا ہم حکومت کے اتحادی ہیں اور یہ اتحاد آئندہ

انتخابات تک جاری رہے گا۔ساری اسمبلیوں ہنگامہ آرائی ہوئی مگر ہم نے پنجاب اسمبلی مین ایسا نہیں

ہونے دیا،قومی اسمبلی میں بلاول کی تقاریر سنی ہیں وہ بہت میچور بات کرتے ہیں۔

زرداری پرویز الہیٰ ملاقات

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply