زرداری نے عدلیہ کے خلاف طبل جنگ بجا دیا

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اورسابق صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے قوم کے فیصلے کرنے کا حق صرف پارلیمنٹ کو ہے، جس کی نوکری 3 سال کی ہو اسے قوم کے فیصلے کرنے کا کیا حق پہنچتا ہے؟ حید ر آباد میں پیپلز پارٹی کے جلسے سے خطاب میں سابق صدرجارحانہ موڈ میں نظر آئے اور انکاکہنا تھا 9 لاکھ کیس عدالتوں میں پھنسے ہوئے ہیں، آپ وہ کام کریں، آپ کا کوئی مستقبل نہیں، چیزوں کے مستقبل کے بارے میں کیوں فیصلہ کرتے ہیں؟’قوم کے فیصلے کرنے کا حق صرف پارلیمنٹ کو ہے، بہتر تھا شفاف انتخابات ہونے دیتے سیاسی جماعتیں لڑ جھگڑ کر اتفاق رائے سے حکومت بناتیں۔ حکومت کو 100 دن سے زیادہ ہوگئے ہیں، یہ کہتے ہیں 100 دن بہت کم ہیں ، سو دن میں کیا کرسکتے ہیں، ہم نے سو دن میں پہلے مشرف کی چھٹی کی، حکومت کو کوئی کا م کرنا آئے تو یہ کام کریں۔ اگر کراچی میں آکر 10 لاکھ گھر دینے کا وعدہ کرنیوالے پانچ لاکھ افراد کا روز گار ختم کرجاتے ہیں تو انکی عقل کہاں ہے؟ پہلے ایک عمارت بناتے اس میں لوگوں کو دکانیں دیتے، جس کا چولہا جل رہاہے، وہ بھی آپ چھین رہے ہیں، جب کوئی غریب کے حق پر ڈاکہ ڈالتا ہے تو مجھے غصہ آتاہے۔ جس کا جو آئینی دائرہ اختیار ہے اس کو اس میں رہ کر کام کرنا چاہیے،

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply