زرداری نواز ٹیلیفونک رابطہ

زرداری کا ٹیلیفونک رابطہ، نواز شریف کو اِن ہاوس تبدیلی کیلئے قائل کر لیا

Spread the love

زرداری نواز ٹیلیفونک رابطہ

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن نیوز) لانگ مارچ کے معاملے پر میاں نوازشریف

اور آصف علی زرداری کے درمیان ٹیلیفونک رابطوں میں اہم پیش رفت سامنے آ

گئی۔سابق صدر نے ان ہاﺅس تبدیلی کیلئے لیگی قائد کو قائل کرلیا۔ذرائع کے مطابق

حکومت مخالف اپوزیشن جماعتوں کا حکومت کو گرانے کی ہر آپشن استعمال

کرنے پر مکمل اتفاق ہوگیا ہے۔ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کا اتحاد ہر صورت

برقرار رکھنے پر اتفاق ہوا ہے۔پیپلز پارٹی کے مطابق سابق صدر آصف علی

زرداری ان ہاﺅس تبدیلی پر پراعتماد ہیں۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے ان

ہاﺅس تبدیلی کیلئے نواز شریف کو قائل کرلیا۔ ن لیگ نے پیپلزپارٹی کی ان ہاﺅس

تبدیلی کی مکمل حمایت کرنے کاعندیہ دیدیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم ان

ہاﺅس تبدیلی۔استعفوں، لانگ مارچ اور دھرنے کا آپشن استعمال کرے گی۔ سینیٹ

الیکشن کے فوری بعد پی ڈی ایم کی قیادت ان آپشنز پر غور کےلئے سر جوڑے

گی، پیپلز پارٹی کے مطابق پیپلز پارٹی لانگ مارچ سے قبل ان ہاو¿س تبدیلی کا

آپشن استعمال کرےگی۔ اگر پیپلز پارٹی ان ہاﺅس تبدیلی کے لیے نمبر گیم پوری

کرلیتی ہے تو پی ڈی ایم حمایت کرے گی جبکہ تینوں رہنماو¿ں نے حکومت پر

مسلسل مزید دباو¿ بڑھانے کیلئے تحریک انصاف کے ناراض رہنماو¿ں سے

بھی رابطوں کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی نے استعفوں کے آپشن پر

مکمل رضا مندی کا اظہار کر دیا ہے جبکہ ان ہاﺅس تبدیلی کے آپشن کی ناکامی

کی صورت میں پیپلزپارٹی نے استعفوں کے آپشن پر مشروط آمادگی ظاہر کر دی

ہے۔ لانگ مارچ کے موقع پر استعفوں کا آپشن عوامی ردعمل پر منحصر ہوگا۔

زرداری نواز ٹیلیفونک رابطہ

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply