133

زرداری دور حکومت کا بڑا سکینڈل منظر عام پر آگیا، آڈٹ حکام سر پکڑ کر بیٹھ گئے

Spread the love

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی دور حکومت کا مالی بے ضابطگی

کا ایک بڑا سکینڈل سامنے آ گیا، 43 کھرب 75 کروڑ کے پرانے 500 روپے والے

نوٹوں کا ریکارڈ غائب ہوگیا، کھربوں روپے کے سکینڈل کا آڈٹ کرنیوالے حکام

سر پکڑ کر بیٹھ گئے۔آڈیٹر جنرل رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ 1985 سے 2012

تک 500 روپے کے ایک ارب 30 کروڑ نوٹ چھاپے گئے، 2012 کی ڈیڈ لائن

تک واپس ملنے والے صرف 43 کروڑ نوٹوں کا ریکارڈ توہے مگر 87 کروڑ

نوٹوں کا ریکارڈ تک موجود نہیں۔آڈٹ حکام نے خدشہ ظاہر کیا کہ کھربوں روپے

مالیت کے نوٹ جعلی کرنسی کے تبادلے میں استعمال ہو سکتے ہیں، آڈیٹر جنرل

آفس نے سفارش کی ہے کہ اس معاملے کے ذمہ داران کو جلد تعین کیا جائے۔

Leave a Reply