زرداری ، نواز ٹیلی فونک رابطہ،جلدملاقات کی خبریں ،دونوں جماعتوں کی تردید
وطن عزیز کے اہم نجی نیوز چینل کی جانب سے پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین آصف علی زرداری اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطے اور جلد ملاقات متوقع ہونے کے دعوے کیا ہے ۔تاہم پیپلز پارٹی کے رہنما فرحت اللہ بابر اور مسلم لیگ ن کی رہنما مریم ا و ر نگزیب نے رابطے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے میڈ یا قیاس آرائیوں پر مبنی خبروں سے گریز کرے۔یاد رہے گزشتہ روز پارلیمنٹ میں صحا فیوں نے سابق صدر آصف زرداری سے نواز شریف سے ملاقات کے امکان کا سوال کیا تھا جس پر انہوں نے کہا تھا ’آپ کہہ دیں، کرا د یں ، جو آپ کا حکم ہو’۔