Zubaida Khanum Singer

گلوکارہ زبیدہ خانم کی 7ویں اور سینئر اداکار سلیم ناصر کی 31 ویں برسی

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

لاہور(جے ٹی این آن لائن شوبز نیوز) زبیدہ خانم سلیم ناصر

معروف گلوکارہ زبیدہ خانم کی 7 ویں اور سینئر اداکار سلیم ناصر کی 31 ویں

برسی آج 19 اکتوبر بروز پیر کو منائی جارہی ہے۔ زبیدہ خانم کا آبائی شہر امرتسر

تھا اور قیام پاکستان کے بعد ان کا خاندان ہجرت کرکے لاہور میں سکونت پذیر ہوا۔

زبیدہ خانم کا سنگیت کے کسی روایتی گھرانے سے کوئی تعلق نہیں تھا۔

=—= زبیدہ خانم کی مقبولیت کا نقطہ آغاز پنجابی فلم ” شہری بابو “ سے ہوا

زبیدہ خانم کی مقبولیت و شہرت کا نقطہ آغاز ہدایتکار نذیر کی پنجابی فلم ” شہری

بابو “ سے ہوا۔ گلوکارہ زبیدہ خانم نے پاٹے خان، دلا بھٹی، پتن، چن ماہی،

سرفروش، ایاز سمیت متعدد فلموں کیلئے یادگار نغمے گائے جن میں تیری الفت

میں صنم ہم نے بہت درد سہے، ساڈا سجرا پیار کوے بار بار، کیتے ہوئے قرار بھل

جائیں ناں، چھڈ جاویں نہ چناں باں پھڑ کے، رب نے کرایا ساڈا پتناں تے میل اوئے

نی چھیٹے سجناں دی اے، بندے چاندی سونے دی نتھ لے کے، ساڈے انگ انگ

وچ پیار نے پینگاں پائیاں نیں، اے چاند ان سے جاکر میرا سلام کہنا آئے موسم

رنگیلے سہانے جیاناہیں مانے تو چھٹی لے کے آجا بالما سمیت دیگرشامل ہیں۔ انہو

ں نے معروف کیمرہ مین ریاض بخاری سے شادی کرکے فلمی دنیا سے مکمل

طور پر کنارہ کشی اختیار کرلی۔ زبیدہ خانم 19 اکتوبر 2013ء کو انتقال کرگئیں۔

=—= لازوال اداکاری سے دلوں میں گھر کرنیوالے سلیم ناصر ناگپور میں پیدا ہوئے

——————————————————————————–
Saleem Nasir Actor ——————————————————————————–

اپنی لازوال اداکاری کی بدولت مداحوں کے دلوں میں گھر کرنیوالے سینئر اداکار

سلیم ناصر 15 نومبر 1944ء کو بھارت کے شہر ناگپور میں پیدا ہونیوالے سلیم

ناصر تقسیم ہند کے بعد اپنے خاندان کے ہمراہ پاکستان آ گئے تھے اور کراچی

میں مستقل سکونت اختیار کی۔ انہوں نے اپنے فنی سفر کا آغاز چھوٹی سکرین سے

کیا، ہر قسم کے کردار کو بخوبی نبھا کر ناظرین سے بھرپور داد وصول کی۔ ان

کے مقبول ڈراموں میں دستک، نشان حیدر، آخری چٹان، یانصیب کلینک، بندش اور

ان کہی شامل ہیں لیکن انور مقصود کے تحریر کردہ آنگن ٹیڑھا میں اکبر کے

کردار نے انہیں ہمیشہ کیلئے امر کردیا۔

=—= فنی خدمات کے اعتراف میں صدارتی ایوارڈ حسن کارکردگی ملا

سلیم ناصر نے ٹی وی کیساتھ فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے جن میں

چاکلیٹی ہیرو وحید مراد کی فلم ” زیب النسا “ بھی شامل ہے۔ سلیم ناصر کو انکی

فنی خدمات کے اعتراف میں ملک کا اعلی ترین صدارتی ایوارڈ حسن کارکردگی

ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔ سلیم ناصر 19 اکتوبر 1989ء کو صرف 45 برس کی

عمر میں دل کادورہ پڑنے سے جہان فانی سے کوچ کر گئے۔

=–= قارئین =-: ہماری کاوش پسند آئی ہو گی،اپ ڈیٹ رہنے کیلئے ہمیں فالوکریں
=–=ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )

زبیدہ خانم سلیم ناصر

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply