زائرین کا تحفظ ، وطن واپسی کے انتظامات ہماری ذمہ داری، دفتر خارجہ

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن سٹاف رپورٹر) زائرین تحفظ

دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایران سے آنے والے زائرین پاکستانی شہری ہیں، انہیں ملک میں داخلے کی اجازت دینا ہماری ذمہ داری ہے۔

—————————————————————————
یہ بھی پڑھیں : زائرین سے متعلق الزام، زلفی بخاری کا خواجہ آصف کے خلاف عدالت جانے کا اعلان
—————————————————————————

ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے اپنے بیان میں کہا، کہ تفتان سرحد پر پاکستان کی جانب سہولیات کو بہتر بنایا جا رہا ہے۔ ایرانی شہر قم میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے بعد ہزاروں زائرین کو سہولت دی گئی۔

زائرین کے معاملے میں پاکستان ایران کے مابین مسلسل رابطہ

عائشہ فارقی کا مزید کہنا تھا پاکستان اور ایران کی سرحد بند ہے، مگر پاکستانی شہریوں کو داخل ہونے کی اجازت دینا ہماری ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ایران کی حکومتیں زائرین کے معاملہ پر مشترکہ مشاورت سے کام کر رہی ہیں۔

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر کریں ، اپڈیٹ رہیں فالور بن کر

عائشہ فاروقی کے مطابق پاکستانی حکومت اور مشن ایرانی حکومت کے ساتھ زائرین کے معاملہ پر مسلسل رابطہ میں ہیں۔

نوول کرونا وائرس کی وجہ سے جہاں دنیا بھر میں ہنگامی صورتحال ہے وہیں ایران میں بھی وباء کی وجہ سے حالت مخدوش ہیں، جس کی وجہ سے زیارات پر گئے پاکستانی شہری جلد از جلد وطن واپس آنا چاہتے ہیں-

زائرین تحفظ

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply