ریکھا کی گلوکاری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

ریکھا کی گلوکاری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

Spread the love

ریکھا کی گلوکاری وائرل

ممبئی (جے ٹی این آن لائن نیوز) بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ ریکھا کی گلوکاری کرتے ویڈیو سوشل

میڈیا پر وائرل ہوگئی۔گزشتہ روز بھارت سمیت دنیا بھر میں ہندو برداری کا مذہبی تہوار ہولی بڑے ہی

جوش و خروش سے منایا گیا۔ ہولی کے موقع پر جہاں بالی ووڈ اداکاروں نے تہوار مناتے ہوئے اپنی

تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کیں تو وہیں ایک بھارتی ٹوئٹر صارف نے سینئر اداکارہ

ریکھا کی یادگار ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کردی۔ ٹوئٹر پر شیئر کی گئی

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ریکھا بھارت کے مقبول ترین کامیڈی شو دی کپل شرما شو میں موجود

ہیں۔ ریکھا نے ویڈیو میں کہا کہ اب بریکنگ آئے گی کہ ریکھا جی اب صرف اداکارہ نہیں بلکہ ایک

بہترین گلوکارہ بھی ہیں۔ اس کے بعد ریکھا نے اپنی خوبصورت آواز میں ہولی کی مناسبت سے تیار

کیا گیا مشہور بالی ووڈ گانا رنگ برسے گنگنایا۔ ریکھا کی آواز میں گانا رنگ برسے سننے کے بعد

ناصرف کپل اور نجوت سنگھ سدھو نے ان کی تعریف کی بلکہ وہاں موجود سامعین نے بھی ریکھا کی

گلوکاری کو خوب سراہا۔

ریکھا کی گلوکاری وائرل

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply