ریکارڈ کاروبار، سٹاک مارکیٹ کا کاروباری حجم2 ارب22 کروڑ سے بڑھ گیا

Spread the love

ریکارڈ کاروبار سٹاک مارکیٹ

کراچی (جے ٹی این آن لائن نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج کی تاریخ میں پہلی بارکاروباری حجم دو

ارب 22کروڑ سے تجاوز کر گیا ۔ معاشی ماہرین کے مطابق سٹاک ایکسچینج کے کاروباری حجم میں

اضافے کی بڑی وجہ سرمایہ کاروں کا حکومتی پالیسیوں پر بھرپور اعتماد ہے سرمایہ کاروں نے

وزیر اعظم کی حکومت کی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کنسٹرکشن ، کیمیکلز آٹو موبائل

اور دوسرے شعبوں میں بھرپور سرمایہ کاری کی جس سے پرافٹ ٹیکنگ کا عمل بھی جاری رہا توقع

ہے کہ حکومت آنے والے دنوں میں سرمایہ کارون کو مزید ریلیف دی گی ۔پاکستان اسٹاک ایکس چینج

میں جمعرات کواتار چڑھاوٗ کا سلسلہ جاری رہنے کے بعد مندی غالب آگئی اور کے ایس

ای100انڈیکس 21.56پوائنٹس کی کمی سے 46790.75پوائنٹس کی سطح پر آگیاجب کہ55.78 فیصد

کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جس سے سرمایہ کاروں کو30ارب

79کروڑ66لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑاتاہم حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری سرگرمیاں

عروج پر رہیں اور کاروباری حجم2ارب 22کروڑ56ہزار کی سطح عبور کرنے میں کامیاب ہوگیا جو

کسی بھی ایک ٹریڈنگ سیشن میں ملکی تاریخ کا ریکارڈ کاروباری حجم ہے۔گز شتہ روزکاروبار کے

آغازسے ہی سرمایہ کاروں کی جانب سے شیئرز خریداری میں غیر معمولی دلچسپی دیکھنے میں آئی

جس کے باعث تیزی رہی اور کے ایس ای100انڈیکس47ہزار کی نفسیاتی حد کو عبور کرتے ہوئے

47206پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیاتاہم بعد ازاں منافع حاصل کرنے کی عرض سے حصص

فروخت کا رجحان بڑھ گیا جس کے سبب تیزی کے اثرات زائل ہوگئے اور دوران ٹریڈنگ

انڈیکس46686پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا بعد میں46700کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی لیکن مندی کا

رجحان غالب آگیااور کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس21.56پوائنٹس کی کمی

سے46790.75پوائنٹس پر بند ہواجب کہ 10.63پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس

19137.48پوائنٹس اورکے ایس ای آل شیئرا نڈیکس119.29پوائنٹس کے اضافے

سے31463.37پوائنٹس کی سطح پرآگیا ۔گزشتہ روزمجموعی طور پر432کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس

میں سے173کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ241میں کمی اور 18کمپنیوں کے حصص کی

قیمتوں میں استحکام رہا۔مندی کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری

مالیت80کھرب97ارب49کروڑ37لاکھ روپے سے گھٹ کر80کھرب66ارب69کروڑ71لاکھ روپے ہو

گئی۔جب کہ حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم2ارب 22کروڑ56ہزارشیئرز رہا جو

ملکی تاریخ کی کسی بھی ایک ٹریڈنگ سیشن میں سب سے زیادہ کاروباری حجم ہے بدھ کوکاروباری

حجم ایک ارب 56کروڑ33لاکھ 60ہزار شیئرز تھا جو ریکارڈ کاروباری حجم تھا لیکن ایک روز بعد

ہی یہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔قیمتوں میں اتار چڑھاوکے اعتبار سے کولگیٹ پامولو کے حصص

36.99روپے کے اضافے سے2850روپے اورگیٹرن انڈسٹریز33.52روپے کے اضافے

سے480.56روپے ہوگئی جب کہ یونی لیور فوڈز983روپے کی کمی سے15616روپے اورپاک

ٹوبیکو71.86روپے کی کمی سے1263.14روپے ہوگئی۔مقامی کرنسی مارکیٹوں میں امریکی ڈالر

سمیت دیگر غیر ملکی کرنسیوں کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں ریکوری دیکھنے میں

آئی اور انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں20پیسے جب کہ اوپن مارکیٹ میں30پیسے کی کمی ہوئی۔

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی

قیمت خرید20پیسے کی کمی سے154.75روپے سے گھٹ کر154.55روپے اور قیمت

فروخت154.85روپے سے گھٹ کر154.65روپے ہوگئی جب کہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر

کی قیمت خرید30پیسے کی کمی سے154.80روپے سے گھٹ کر154.50روپے اور قیمت فروخت

10پیسے کی کمی سے155.10روپے سے گھٹ کر155روپے ہو گئی۔دیگر کرنسیوں میں یورو کی

قیمت خرید1روپے کی کمی سے188.50روپے سے گھٹ کر187.50روپے اور قیمت

فروخت190روپے سے گھٹ کر189روپے ہوگئی جب کہ برطانوی پونڈ کی قیمت خرید50پیسے کی

کمی سے218.50روپے سے گھٹ کر218روپے اور قیمت فروخت220روپے سے گھٹ

کر219.50روپے ہوگئی۔مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت950روپے کی کمی سے

ایک لاکھ 11ہزار800روپے ہوگئی ۔صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں

سونے کی فی اونس قیمت12 ڈالرکی کمی سے 1895ڈالر ہوگئی جس کے زیر اثر مقامی مارکیٹ میں

فی تولہ سونے کی قیمت 950روپے کی کمی سے ایک لاکھ 11ہزار800روپے اور دس گرام سونے

کی قیمت815روپے کی کمی سے 95ہزار850روپے ہوگئی جب کہ چاندی کی فی تولہ

قیمت1480روپے مستحکم رہی۔

ریکارڈ کاروبار سٹاک مارکیٹ

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply