ریٹائرنہیں ہوا، گیل ، براؤو بنے اداکار، ڈیرن سیمی ہوئے بے قرار 0

ریٹائرنہیں ہوا، گیل ، براؤو بنے اداکار، ڈیرن سیمی ہوئے بے قرار

Spread the love

دبئی (جتن آن لائن سپورٹس نیوز) ریٹائرنہیں ہوا، گیل

ویسٹ انڈین بلے باز کرس گیل نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کی

خبروں کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا وہ ابھی ایک اور ورلڈ کپ کھیلنے کے

خواہاں ہے، دوسری جانب ویسٹ انڈیز کے آل رانڈر ڈوین براؤو نے کرکٹ اور

موسیقی میں اپنی مہارت سے دنیا کو متاثر کیا ہے اور اب وہ بالی ووڈ میں بھی

قدم رکھنے کے لیے کوشاں ہیں، جبکہ ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان اور مایہ ناز

بیٹسمین ڈیرن سیمی نے کہا ہے کہ ٹی ٹوئنتی میں کیربئین ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے

عروج کا دور ختم ہو گیا ہے-

=–= کھیل اور کھلاڑی سے متعلق مزید خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کیخلاف کھیلے

جانیوالے میچ کے بعد ویسٹ انڈیز کے جارح مزاج بیٹر کرس گیل نے انٹرنیشنل

کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) کی ویب سائٹ سے گفتگو میں ریٹائرمنٹ سے

متعلق وضاحت پیش کی، کہ وہ گراؤنڈ میں تفریح کر رہے تھے، اسٹینڈز میں

اپنے فینز کیساتھ محظوظ ہو رہے تھے، ایسا محسوس ہو رہا تھا کہ جیسے یہ

میرا آخری ورلڈ کپ ہے۔ ویسٹ انڈین بیٹر نے خواہش کا اظہار کیا کہ میں ایک

اور ورلڈ کپ کھیلنا چاہوں گا، لیکن میرا نہیں خیال کہ مجھے اس کی اجازت ملے

گی، میں نے ریٹائرمنٹ کا اعلان نہیں کیا، اپنے ہوم گراؤنڈ جمیکا میں آخری میچ

کھیلنے کی خواہش ہے۔

=-،-= براؤو کے ساتھ ڈی جے بننا بھی پسند ہے ، ویسٹ انڈین بیٹر

انہوں نے مضحکہ خیز انداز میں کہا کہ اگر جمیکا میں میچ کھیلنے کو نہیں ملتا

تو پھر میں ساتھی کرکٹر ڈی جے براؤو کے ساتھ شامل ہو جاؤں گا، براوو کے

ساتھ شامل ہو کر ہر کسی کا شکریہ ادا کروں گا، تاہم ابھی ایسا کچھ نہیں ہے۔

= پڑھیں = ڈیوین براؤو نے کرکٹ کو خیر باد کہہ دیا

واضح رہے گزشتہ روز آسٹریلیا کیخلاف آخری گروپ میچ میں کرس گیل اسٹیڈیم

میں ریٹائرمنٹ کے اشارے دیتے رہے جس کے بعد سوشل میڈیا پر کرس گیل کی

ریٹائرمنٹ کی خبر زیرِ گردش رہیں، تاہم تین روز قبل ویسٹ انڈین اسٹار آل رانڈر

اور دو مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کا حصہ رہنے والے ڈیوائن

براوو نے بھی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ

ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز کے سفر کے اختتام کے ساتھ ان کے کیرئیر کا بھی

اختتام ہو جائے گا۔

=-،-= شاہ رخ خان بہت پسند، اداکاری کرنے کا خواہاں ہوں، براؤو

ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر ڈوین براؤو نے کرکٹ اور موسیقی میں جہاں اپنی

مہارت سے دنیا کو متاثر کیا ہے اب وہیں وہ بالی ووڈ میں بھی قدم رکھنے کے

لیے بھی کوشاں ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈیون براؤو نے اپنے ایک

انٹرویو میں کہا موقع ملا تو اداکاری کی دنیا میں قدم ضرور رکھوں گا، کیونکہ

مجھے مختلف چیزیں کرنے میں مزہ آتا ہے، یہ میرے لیے ایک چیلنج ہے اور

جب بات انٹرٹینمنٹ کی ہوتی ہے تو میں واقعی اسکا منتظر رہتا ہوں، کیونکہ میں

اس سے لطف اندوز ہوتا ہوں۔ ڈیون براؤو نے بالی ووڈ میں کام کرنے سے متعلق

کہا کہ میں اپنے ملک اور دیگر ممالک کے درمیان خلیج کو ختم کرنا چاہتا ہوں-

=-،-= ویسٹ انڈیز اور دیگر ممالک میں خلیج کا خاتمہ مشن ہے، براؤو

میرے ملک میں بہت سارے فنکار ہیں، وہ یہاں آنے اور کام کرنے کا موقع پسند

کریں گے اور میں اپنے آپ کو ایک ایسے برتن کے طور پر دیکھتا ہوں جو ایک

جیسی ثقافت رکھنے والے دو ممالک کے درمیان خلیج کو پُر کرنے کی کوشش

کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے شاہ رخ خان بہت پسند ہیں اور میں یقینی طور

پر ایک دن ان کیساتھ کام کرنا چاہتا ہوں۔ ویسٹ انڈین کرکٹر نے کہا کہ شاہ رخ

خان کے بعد رنویر سنگھ، میرے پسندیدہ اداکار ہیں اور میں ان کا بہت بڑا پرستار

ہوں۔ ڈیون براؤو نے مزید کہا کہ مجھے یاد ہے، کچھ سال پہلے رنویر سنگھ آئی

پی ایل میں پرفارم کرنے والے تھے اور وہ اس کے لیے ریہرسل کر رہے تھے،

جب انہوں نے مجھے دیکھا، تو انہوں نے اپنی ریہرسل بند کی، مجھے آ کر ہیلو

کہا اور میرے ساتھ چیمپیئن ڈانس بھی کیا۔

=-،-= جیتو یا ہارو، میدان سے اپنی میراث کی طرح جاؤ، ڈیرن سیمی

ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان ڈیرن سیمی کے مطابق ٹی ٹوئنتی میں کیربئین ٹی

ٹوئنٹی ٹیم کے عروج کا دور ختم ہو گیا ہے۔ گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب

سائٹ پر وننگ ٹرافی کے ساتھ ناچتے گاتے خوشیاں مناتی ویسٹ انڈیز ٹیم کی

یادگار تصاویر شیئر کرتے ہوئے ڈیرن سیمی نے کہا تھا کہ آسٹریلیا کے ساتھ میچ

کی جیت یا ہار سے زیادہ میں اس ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی ان عظیم یادوں اور خوشیوں

کو انجوائے کرنا چاہوں گا، جس سے وہ اس فارمیٹ کے کنگ بنے، آج جیتو یا

ہارو، میدان سے اسی طرح جاؤ جو ہماری میراث ہے۔ ڈیرن سیمی نے کہا کہ وہ

عظیم عہد ختم ہو گیا جس کا میں بھی حصہ ریا، ان تمام ساتھیوں کا شکریہ ادا

کرتا ہوں جو اس سنہرے دور میں ساتھ تھے۔

ریٹائرنہیں ہوا، گیل ، ریٹائرنہیں ہوا، گیل ، ریٹائرنہیں ہوا، گیل ، ریٹائرنہیں ہوا، گیل

ریٹائرنہیں ہوا، گیل ، ریٹائرنہیں ہوا، گیل ، ریٹائرنہیں ہوا، گیل ، ریٹائرنہیں ہوا، گیل

=ضرور پڑھیں = بھارتی کرکٹر دنیش کارتک، پرتگالی فٹبالر رونلڈو میں مشترک کیا؟
=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply