ریما خان کا خوبصورت پیغام، سیف علی خان کا یقین، بھولا پتر، مداحوں کے تبصرے

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

لاہور،ممبئی،راولپنڈی (جے ٹی این آن لائن شوبز راؤنڈ اپ) ریما خان خوبصورت پیغام

پاکستان فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ ریما خان نے اپنی شادی کی 9 ویں سالگرہ

کے موقع پر اپنے شوہر ڈاکٹر شہاب طارق کے لیے محبت بھرا پیغام فوٹو اینڈ

ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کیا ہے جس میں پہلی تصویر میں وہ محبت

بھری نگاہوں سے انہیں دیکھ رہی ہیں جبکہ دوسری تصویر سالگرہ کے کیک کی

ہے جس پر لکھا ہے کہ شادی کی نویں سالگرہ مبارک ہو۔

=—= خوبصورت زندگی، نعمتوں کی عطا پر اللہ کی مشکور ہوں، ریما

ریما خان نے تصاویر کے عنوان میں لکھا کہ میں شادی کی سالگرہ کے خوشگوار

موقع پر بہت خوش ہوں، ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جیسے کل کی ہی بات ہو۔ انہوں

نے مزید لکھا مجھے ایک اچھا شوہر، ایک پیارا بیٹا اور بہت سارے اچھے دوست

دینے پر اللہ تعالی کا بے حد شکر ہے۔

=—= مجھے یقین ہے میرا بیٹا تیمور اداکار ہوگا، سیف علی خان

معروف بھارتی اداکار سیف علی خان نے انکشاف کیا کہ انہیں یقین ہے انکا بیٹا

تیمور علی خان ایک اداکار ہوگا۔ فیکس گڈ ود جیکولین فرنینڈیز اور ایمانڈا سیرنی

پوڈ کاسٹ پر نمائش کے دوران سیف علی خان نے اپنے مشہور کنبہ کے بارے میں

کھل کر بات کی۔ جب سیرنی نے سیف علی خان سے اپنی فیملی تاریخ کی ایک

مختصر وضاحت دینے کو کہا تو 50 سالہ اداکار نے بتایا انکی والدہ شرمیلا ٹیگور

کا کنبہ ربیندر ناتھ ٹیگور اور فنکاروں اور مصوروں کی ایک لمبی لائن سے ہے۔

اسی لئے مجھے یقین ہے کہ ان کے بیٹے ابراہیم علی خان اور تیمور علی خان بھی

ان کے نقش قدم پر چل سکتے ہیں۔

=—= پنجاب آرٹس کونسل میں سٹیج ڈرامہ’بھولا پتر‘ پیش

پنجاب آرٹس کونسل میں اصلاحی مزاحیہ سٹیج ڈرامہ ’بھولا پتر‘ پیش کیا گیا۔

تقریب کے مہمان خصوصی ڈاکٹر عارف قریشی اورمحمد ریاض سومرو، ڈائریکٹر

اے این ایف تھے۔ ڈارمے کی تحریر و ہدایات سجاد احمد نے دیں ہیں جبکہ ڈرامے

کے کرداروں میں جھلک علی، سپنا شاہ، ارشد خان، حمید بابر، انجم عباسی،

صائمہ خان، مریم شہزادی، نعیم ٹوٹا، نسیم گلزار، بابر علی اور لیاقت شاہ شامل

ہیں- مہمان خصوصی ڈاکٹر عارف قریشی کا کہنا تھا دولت کا لالچ انسا ن کو دنیا و

آخرت میں رسوا کرا دیتا ہے۔ ہمیں دولت کی بجائے رشتوں کو اہمیت دینے کی

ضرورت ہے۔ ماں باپ کی دعائیں میں ہی ہماری کامیابی کی کنجی ہے- ہم اسٹیج

ڈراموں کی کھوئی ہوئی عزت بحال کرنے کی کوشش کر رہیں، اسٹیج ڈارمہ حقیقت

کے زیادہ قریب ترہوتا ہے۔

=—= عوام کا سٹیج ڈراموں پر اعتماد بحال کریں گے، ایم سلمان

اسسٹنٹ ڈائریکٹرمحمد سلمان کا اس موقع پرکہنا تھا ڈرامے کا عنوان بہترین تھا،

تمام اداکاروں نے اپنے کردار کو بخوبی نبھایا، آرٹس کونسل کا پلیٹ فارم معیاری

ڈراموں کے لیے ہمیشہ کھلا ہے۔ ہماری کوشش ہے، کہ عوام کو معیاری تفریخ

فراہم کی جائے، تاکہ لوگوں کے اسٹیج ڈراموں پر اعتماد بحال ہو۔

=—= منال اوراحسن محسن خان کی نئی تصویر پر مداحوں کے تبصرے

اداکارہ و ماڈل منال خان اوراداکاراحسن محسن کی نئی تصویر پرمداحوں کے

دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے ۔ گزشتہ کئی روز سے اداکارہ و ماڈل منال

خان اورادکاراحسن محسن کے درمیان گہری دوستی چرچے عروج پر ہیں لیکن

اس متعلق کبھی بھی منال خان یا احسن محسن نے لب کشائی نہیں کی۔ تاہم ان کی

مختلف تصاویر اورساتھ ساتھ وڈیوز مداحوں کے لیے کئی سوال چھوڑجاتی ہے۔

اس بار بھی منال خان نے احسن محسن کے ہمراہ ایسی تصویر شیئر کی جس پر

مداح یہ ہی اندازہ لگا رہے ہیں کہ دونوں کے درمیان دوستی سے بڑھ کر کچھ اور

ہھی ہے۔ یہ تو اب ہی وقت ہی بتائے گا کہ حقیقت کیا ہے۔

=—–= قارئین =-: ہماری کاوش پسند آئی ہو گی،اپ ڈیٹ رہنے کیلئے ہمیں فالوکریں
=—–=ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )

ریما خان خوبصورت پیغام

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply