ریماخان نے اپنی حفاظت کے لئے باڈی گارڈ ز رکھ لئے

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

اداکارہ و ماڈل ریماخان نے اپنی حفاظت کے لئے باڈی گارڈ ز رکھ لئے ہیں جن کے بغیر وہ گھرسے باہر قدم نہیں نکالتیں۔ریما خا ن شادی کے بعد امریکہ میں مقیم ہیں جہاں سے وہ پاکستان بھی آتی رہتی ہیں۔ ریماخان چند روز قبل ہی پاکستان آئی تھیں جہاں وہ مختلف پروگراموں اورتقریبات میں بھی شرکت کررہی ہیں۔ گزشتہ رات انہوں نے مقامی ہوٹل میں ہونے والے پینٹین ہم برائیڈل کٹیورویک میں شرکت کرتے ہوئے محسن نوید رانجھا کے ڈریس میں شوسٹاپر کے طور پرو اک کی۔قبل ازیں جب خان ہوٹل پہنچیں تو گاڑی میں ان کے ساتھ دوچاق وچوبند مسلح گارڈز تھے جو مسلسل ان کے ساتھ رہے۔اس موقع پر موجودلوگوں کا کہنا تھا کہ کیا ریماخان کو کسی سے خطرہ ہے یاایسا سٹیٹس کے لئے کیا ہے۔آخرانہیں گارڈز رکھنے کی ضرورت کیوں پیش آئی یا اس کی کوئی اور وجہ ہے۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ اداکارہ ماہرہ خان بھی ہمیشہ باڈی گارڈز اپنے ساتھ رکھتی ہیں۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply