0

ریلوے مسافروں کی ایک اوربڑی پریشانی ختم

Spread the love

(خصوصی رپورٹ :…. جے ٹی این آن لائن )
پاکستان ریلوے کی 122 مسافر ٹرینوں میں ٹریکنگ سسٹم لگا دیا گیا ہے جس کا افتتاح وزیراعظم پاکستان عمران خان آج شام منگل کو پانچ بجے کریں گے‘

ٹریکنگ سسٹم ریلوے کے ریٹائرڈ ملازم کے بیٹے نے عطیہ کیا جس سے پاکستان ریلوے کو 7 کروڑ 84 لاکھ روپے کی بچت ہوئی ہے۔ ٹریکنگ سسٹم عطیہ کرنے والے نوجوان سید مدثر حسین زیدی کا کہنا ہے انہوں نے پاکستان ریلوے کیلئے ایپ ’’پاک ریل لائیو‘‘ کے نام سے متعارف کرائی ہے جس سے مسافر ٹرین کی سپیڈ اور جگہ کا پتہ چل سکے گا۔

پہلے مرحلے میں یہ سسٹم مسافر ٹرینوں میں لگایا گیا ہے اس سے عام آدمی کا وقت ضائع نہیں ہوگا اور ٹرین کی لوکیشن کے مطابق ہی وہ ریلوے سٹیشن پر پہنچے گا۔

ریلوے میں لگائے گئے اس سسٹم کا کنٹرول روم لاہور میں لگایا گیا ہے۔ اگر سگنل کی وجہ سے ٹرین کا پتہ نہیں چلتا تو ایپ کے ذریعے میسج آجائے گا کہ سسٹم سنگل نہ ہوین کی وجہ سے کام نہیں کررہا۔ سگنل نہ ہونے کی صورت میں 117 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے اس ایپ اور ٹریکنگ سسٹم سے 117 پر بوجھ بہت کم ہوجائے گا۔

پاکستا ن ریلوے کی طرف سے سسٹم کیلئے کوئی پیسہ نہیں دیا گیا، میں اپنی لگن اور شوق سے یہ سسٹم متعارف کروایا ہے تاکہ عوام کو فائدہ ہوگا کیونکہ ایک دفعہ میں اپنی فیملی کے ساتھ ریلوے اسٹیشن پر ساری رات کھڑا رہا جس کے بعد میرے دل میں یہ خیال آیا کہ میں ایک ایسا سسٹم متعارف کرائوں گا جس سے عام کا ٹائم ضائع ہونے سے بچایا جاسکے ۔

پہلے مرحلے میں 122 لوکوموٹو میں یہ سسٹم لگایا گیا ہے اس کے بعد مسافر ٹرینوں میں لگایا جائے گا۔ اس سسٹم کی تیاری میں مجھے اور میری ٹیم کو پانچ ماہ لگے ۔

ریلوے اس سسٹم کی تیاری کیلئے ٹینڈر دے رہا تھا جس پر ایک کروڑ 84 لاکھ روپے خرچ ہونے تھے لیکن میں نے یہ عطیہ کیا ہے یہ میرا خواب تھا جو وزیراعظم عمران خان کے دور میں پورا ہو رہا ہے،

پاکستان ریلوے اس سے تقریباً تیس لاکھ روپے ماہانہ کما سکتا ہے کیونکہ بڑی بڑی کمپنیاں اس ایپ پر اپنا لوگو لگانے کیلئے ریلوے کو پیسے دیں گی اگر پاکستان ریلوے چاہے گا،

ایپ ’’پاک ریل لائیور‘‘ آج شام پانچ بجے وزیراعظم کے افتتاح کے بعد عوام کو میسر ہوگا اور وہ مسافر ٹرینوں کے بارے میں جان سکیں گے

واضح رہے پہلے آن لائن بکنگ کیلئے آئی فون پر آن لائن ٹکٹ بک نہیں ہوسکتا تھا لیکن اب یہ ایپ آئی فون پر بھی کام کرے گا۔

Leave a Reply