ریشم کی کمزوری، کومل عزیز کی ناپسند اور مہوش حیات کا لازوال عشق

ریشم کی کمزوری، کومل عزیز کی ناپسند اور مہوش حیات کا لازوال عشق

Spread the love

لاہور، کراچی، اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن شوبز نیوز) ریشم کی کمزوری

ملک کی نامور اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ زندگی بہت مختصر ہے اسلئے اسے

الجھنوں میں ڈالنے کی بجائے انجوائے کرنا چاہیے، من کے سچے لوگوں کو

دوست بنانا میری کمزوری ہے اور یہ لوگ میری زندگی کا اثاثہ ہیں۔ پاکستان ڈرامہ

انڈسٹری کی نئی ابھرتی ہوئی اداکارہ کومل عزیز خان کہتی ہیں کہ انہیں پاوری

ٹرینڈ پسند نہیں۔ تمغہ امتیاز حاصل کرنیوالی پاکستانی فلم سٹار مہوش حیات نے کہا

ہے کہ میرا اور پورے چاند کا ایک لازو ال عشق ہے-

=-= یہ بھی پڑھیں: بڑی کون ایمن یا منال، ہانیہ عامر کس کی فوٹو کاپی–؟

تفصیلات کے مطابق ایک انٹر ویو میں ریشم نے کہا کہ بعض لوگوں کو دیکھا ہے

جن کی زندگی الجھنوں کا شکار ہونے کی وجہ سے ان سے جڑے ہوئے لوگ بھی

بیزار ہو جاتے ہیں۔ ہمیں چاہیے اپنی زندگی انتہائی شفاف طریقے سے اور بغیر

الجھنوں کے گزارنے کی تگ و دو کریں جس سے بہت لطف آتا ہے۔ انسان کو خود

کو صرف اپنی ذات کا نہیں سوچنا چاہیے بلکہ اپنے سے جڑے ہوئے لوگوں کا بھی

خیال رکھنا چاہیے لیکن ایسا نہیں ہونا چاہیے کہ آپ دوسروں کی زندگی میں بے جا

مداخلت کریں اور یہی دوستیاں ناراضگی میں تبدیل ہو جائیں۔ میرے حلقہ احباب

میں شامل تمام دوست پیار محبت اور خلوص دینے والے ہیں اور یہی میری زندگی

کا اثاثہ ہیں۔

=–= پاوری ٹرینڈ سے لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹ آ رہی ہے، کومل
—————————————————————————

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی نئی ابھرتی ہوئی اداکارہ کومل عزیز خان نے اپنے

تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ کی سٹوری میں سوال و جواب کے سیشن میں

مداحوں کے دلچسپ سوالات کے جواب دیے۔ اسی دوران ایک صارف نے اداکارہ

سے پوچھا کہ کیا آپ کو نیا ٹرینڈ ’پاوری ہورہی ہے‘ پسند ہے؟ تو جواب میں کومل

عزیز خان نے کہا مجھے ذاتی طور پر پاوری ٹرینڈ پسند نہیں۔ میں نے دیکھا ہے

پاوری ٹرینڈ کی وجہ سے لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹ آ رہی ہے۔

=قارئین=:کاوش اچھی لگے تو شیئر، فالو کریں اپڈیٹ رہیں

تمغہ امتیاز حاصل کرنیوالی پاکستانی فلم سٹار مہوش حیات نے مائیکرو بلاگنگ

سائٹ ٹوئٹر پر اپنی نئی تصویر شیئر کی جس میں وہ گولڈن رنگ کے خوبصورت

لباس میں ملبوس ہیں، جس میں وہ رات کی چاندنی سے محظوظ ہوتی نظر آرہی

ہیں۔ مہوش حیات نے تصویر کے کیپشن میں لکھا میرا اور پورے چاند کا ایک

لازوال عشق ہے۔ اداکارہ نے اپنے ٹوئٹ میں دل والے ایموجی اور مسکرانے والے

ایموجی کا بھی اضافہ کیا جبکہ ہیش ٹیگز FullMoonMagic‘، ’MyConstant‘

بھی استعمال کیے۔

ریشم کی کمزوری

Leave a Reply