ریسکیو 1122 جانبازوں کا منفرد اظہارِ محبت اور معصوم پولیس اہلکار

ریسکیو 1122 جانبازوں کا منفرد اظہارِ محبت اور معصوم پولیس اہلکار

Spread the love

بہاولنگر، صادق آباد، کراچی (جے ٹی این آن لائن نیوز) ریسکیو 1122 جانباز محبت

ریسکیو 1122 کے جانبازوں کے بے زبان جانوروں سے محبت کے منفرد انداز اور

پیشہ وارانہ مہارت کے مظاہرے نے اہل علاقہ کے دل موہ لئے- تفصیلات کے مطابق

بہاولنگر کے علاقہ کینال کالونی میں گندے پانی کی کھلے مین ہول میں بھینس گر

گئی، شہریوں نے اپنی طرف سے بھینس کو باہر نکالنے کی کوشش کی مگر ناکام

رہے، جس پر شہریوں نے ریسکیو 1122 کو اطلاع کر دی۔ ریسکیو 1122 کے

اہلکاروں نے مہارت کیساتھ بھینس کو با حفاظت مین ہول سے باہر نکال لیا۔جس پر

شہریوں نے ریسکیو 1122 کے جانبازوں کا شکریہ ادا کیا۔

=-.-= صوبہ سندھ کی مزید خبریں ( == پڑھیں == )

صادق آباد میں بھی قربانی کا جانور کنویں میں گر گیا، جسے ایک گھنٹے کے ریسکیو

آپریشن کے بعد باحفاظت باہر نکل لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ٹبی وگھاو میں قربانی

کا بھینسا بے قابو ہو کر بھاگ نکلا اور بھاگتے ہوئے کنویں میں گر گیا، واقع کی اطلاع

ریسکیو 1122 کو دی گئی جنہوں نے موقع پر پہنچ کر ایک گھنٹے کے ریسکیو آپریشن

کے بعد 7 من وزنی بھینسے کو باحفاظت نکال کر شہریوں کے دل موہ لئے، جس پر

ریسکیو 1122 کے جوانوں کا شکریہ ادا کیا گیا۔

=-،-= شپر قائد کے پولیس اہلکار کے گھرسے لاکھوں مالیت کے 6 بکرے چوری

منظورکالونی میں پولیس اہلکار کے گھر سے نامعلوم ملزم آڑھائی لاکھ روپے مالیت

کے 6 بکرے چوری کر کے فرار ہو گئے۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی

منظرعام پر آ گئی۔ عیدالاضحی قریب آتے ہی شہر قائد میں قربانی کے جانوروں کی

چوری کی وارداتوں میں نمایاں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ اتوار اور پیر کی درمیانی شب

بلوچ کالونی تھانے کے علاقے منظور کالونی جدون چوک کے قریب رہائش پذیر پولیس

اہلکارعبد اللہ کے گھرسے نامعلوم چورآڑھائی لاکھ روپے مالیت کے 6 بکرے چوری

کر کے فرارہو گئے۔ واردات 3 بج کر 45 منٹ کے قریب پیش آئی، سی سی ٹی وی

میں ملزموں کے چہرے واضح ہیں۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی۔

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اس حوالے سے ایس ایچ او ہدایت حسین نے بتایا کہ متاثرہ پولیس اہلکار عبد اللہ ہیڈ

کوارٹر میں تعینات ہے جس نے واردات سے متعلق تھانے میں درخواست جمع کرا دی

ہے جس کی روشنی میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔ جائے وقوعہ سے سی سی ٹی وی

سمیت دیگر شواہد اکٹھا کر کے واردات کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، جلد ملزموں کو

گرفتار کر لیں گے-

ریسکیو 1122 جانباز محبت

Leave a Reply