Riyadh the Capital of Saudi Arabia, 50

ریاض شہر عرب دنیا کا پہلا ڈیجیٹل دارالحکومت قرار

Spread the love

ریاض(جتن آن لائن خصوصی رپورٹ) ریاض ڈیجیٹل دارالحکومت

سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض میں منعقدہ عرب وزارتی کونسل کے اجلاس میں ریاض شہر کو عرب دنیا کا پہلا ڈیجیٹل دارالحکومت قرار دیا گیا۔ مزید پڑھیں

مقامی ٹی وی کے مطابق عرب وزارتی کونسل برائے سائنس و ٹیلی کام کے 23 ویں اجلاس کے لیے ڈیجیٹل جنریشن کے لیے عرب عزائم کا عنوان منتخب کیا گیا تھا۔ اجلاس ایسے وقت میں ہوا جب آئندہ سال 2020ء میں سعودی عرب گروپ 20 کی میزبانی کے ساتھ کئی اہم عالمی نوعیت کے اجلاسوں کی صدارت اورمیزبانی کرنے کی تیاری کررہا ہے۔

ریاض کو عرب دنیا کا ڈیجیٹل کیپٹل قرار دینے کی کئی وجوہات

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کو عرب دنیا کا ڈیجیٹل کیپٹل قرار دینے کی کئی وجوہات ہیں۔ ریاض شہر ٹیلی کام، سائنس وٹیکنالوجی کے میدان میں مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقا میں پہلے جبکہ پوری دنیا میں 13 ویں نمبر پرہے۔ اس کے علاوہ ریاض اقتصادی اعتبار سے بھی عرب ممالک ممالک کا سب سے بڑا شہر ہے۔ سعودی عرب دنیا کی 20 بڑی معاشی قوتوں میں شامل ہونے کی وجہ سے ریاض اس گروپ میں عرب دنیا سے شامل واحد دارالحکومت بھی ہے۔

مقصد ہر فرد ا ترقی، معیار زندگی بہتر بنا سکے

عرب کونسل برائے ٹیلی کام نے واضح کیا کہ اس نے ڈیجیٹل سوسائٹی کی تشکیل کے لیے نقشہ راہ کی منظوری دے دی ہے تاکہ عرب لیگ کے میثاق، اس کے مقاصد اور اصولوں کی بنا پر ہر فرد اپنی ترقی کے عمل، معیار زندگی کو بہتر بناتے ہوئے اپنی تمام تر صلاحیتوں سے بھرپور طریقے سے فائدہ اٹھا سکے.

Leave a Reply