ریاض دنیا کے 10 طاقتور ترین اقتصادی شہروں میں سے ایک ہوگا’سعودی ولی عہد

Spread the love

ریاض طاقتوراقتصادی شہر

ریاض (جے ٹی این آن لائن نیوز) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا

ہے کہ جلد ہی ریاض میں دنیا کی سب سے بڑی انڈسٹریل سٹی قائم کی جائے گیـ

ریاض دنیا کے 10 طاقتور ترین اقتصادی شہروں میں سے ایک ہوگاـوہ اٹلی کے

سابق وزیراعظم سینیٹر میتھیو رینزی سے ریاض میں فیوچر انویسٹمنٹ کانفرنس

کے ایک اجلاس کے دوران گفتگو کررہے تھےـ اس موقع پر انہوں نے متعدد

سوالات کے جواب بھی دیئےـسعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق

سعودی ولی عہد نے ریاض شہر سے متعلق نئی حکمت عملی اجاگر کرتے ہوئے

کہا کہ سعودی عرب کے دیگر شہروں کے لیے بھی ایسی ہی حکمت عملی تیار

کررہے ہیںـمحمد بن سلمان نے کہا کہ ریاض شہر تیل کے ماسوا سعودی عرب کی

پچاس فیصد اقتصادی آمدنی کا ذریعہ ہوگاـ ریاض میں نئی اسامیوں کی لاگت کسی

اور شہر کے مقابلے میں تیس فیصد کم ہوگیـ ریاض میں بنیادی ڈھانچے کو ڈیولپ

کرنے کی لاگت سعودی عرب کے دوسرے شہروں کے مقابلے میں 29 فیصد کم
ہوگیـمحمد بن سلمان نے کہا کہ ریاض کا بنیادی ڈھانچہ شاہ سلمان کی پچاس سالہ

کارکردگی کے باعث نہایت شاندار ہےـمحمد بن سلمان نے کہا کہ ریاض سعودی

عرب میں شرح نمو کا بنیادی ستون ہےـ ہم 2030 تک ریاض کی آبادی 15 سے

20 ملین تک پہنچانے کی کوشش کریں گےـ انہوں نے کہا کہ ریاض بنیادی

ڈھانچے کے حوالے سے دنیا کے دس بہترین شہروں میں سے ایک ہےـشہزادہ

محمد بن سلمان نے کہا کہ ریاض سعودی عرب میں اقتصادی، صنعتی اورسیاحتی

شرح نمو کے لحاظ سے شاندار مواقع رکھتا ہے سعودی ولی عہد نے کہاکہ ریاض

کی ماحولیاتی صورتحال بہتر بنانے کے لیے محفوظ قدرتی جنگل تک کی سکیمیں

تیار کی جارہی ہیںـمحمد بن سلمان نے کہا کہ ریاض شہر کو سبزہ زاروں سے آباد

کرنے والا پروگرام تیار کیا جارہا ہےـ لاکھوں پودے لگائے جائیں گے جس سے

شہر کا درجہ حرارت کم ہوگاـ گردو غبار کی سطح معمولی ہوجائے گیـ ریاض شہر

کے اطراف عظیم الشان محفوظ جنگل بنائے جائیں گے جن سے شہر کا ماحول

شاندار ہوگاـ مملکت بھر میں متعدد ماحولیاتی منصوبے نافذ کیے جائیں گے

تفصیلات کا اعلان بعد میں ہوگاـمحمد بن سلمان نے کہا کہ ریاض کی حکمت عملی

سعودی عوام ہی نہیں دنیا بھر کے لیے حیران کن ہوگیـمحمد بن سلمان نے کہا کہ

ہمارے ترقیاتی پلان میں شہروں کو کلیدی حیثیت دی گئی ہےـ فی الوقت بین

الاقوامی معیشتیں شہروں پر منحصر ہیںـ دنیا کی 85 فیصد عالمی معیشت شہروں

پر منحصر ہےـ آئندہ مرحلے میں اس کا تناسب 95 فیصد تک پہنچ جائے گاـ

ریاض طاقتوراقتصادی شہر

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply