0

ریاض ،پاکستانی پاسپورٹ کی فیس میں کمی کے فیصلہ پر عملدرآمدشروع

Spread the love

پاکستانی سفارت خانہ کی جانب سے پاسپورٹ کی فیسوں میں کمی پرعمل

درآمدشروع ہوگیا،5سال کے نارمل پاسپورٹ کی فیس 98، ارجنٹ کی 175،

10سالہ نارمل کی 175اور ارجنٹ کی 292ریال کردی گئی۔ ریاض میںپاکستانی

سفارت خانہ کی جانب سے تارکین وطن کے لئے اہم خوشخبری سنادی گئی ہے

پاسپورٹ سیکشن کی جانب سے پاسپورٹ کی فیسوں میں نمایاں کمی کا اعلان کیا

گیا تھا نئی فیسوں کا اطلاق 19فروری شروع ہوگیاہے جس کے تحت پانچ سال کے

نارمل پاسپورٹ کی فیس 135 ریال سے کم کرکے 98 ریال جبکہ ارجنٹ پاسپورٹ

کی فیس240 ریال سے کم کرکے 175 ریال کر دی گئی ہے جبکہ اسی تناسب سے

دس سالہ پاسپورٹ کی فیس نارمل 175 اور ارجنٹ کی 292 ریال وصول کی جائے

گی، سفارت خانہ پاکستان کی جانب سے پاسپورٹ کی فیسوں میں کمی پرسعودی

عرب میں رہنے والے تارکین وطن نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے حکومت

پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

Leave a Reply