سماجی مسائل حل کرنے کیلئے ریاست مدینہ کے سنہری اصولوں پر عمل کرنا ہوگا،صدرمملکت

Spread the love

ریاست مدینہ سنہری اصولوں

لاہور(جے ٹی این آن لائن نیوز) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ سماجی مسائل کے

حل کیلئے ہمیں ریاست مدینہ کے سنہری اصولوں پر عمل کرنا ہوگا، مسلم امہ کا شاندار ماضی ہم سب

کیلئے مشعل راہ ہونا چاہئے،نبی کریم ؐکا حکم ہے کہ لوگوں کو روزی کا راستہ دو، ملکی ترقی کیلئے

خصوصی افراد کو بھی قومی دھارے میں لانے کی ضرورت ہے،میرا ایمان ہے پاکستان کا مستقبل

بہت روشن ہے۔صدر ڈاکٹر عارف علوی نے اخوت فاؤنڈیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ

اخوت فانڈیشن کی سماجی خدمات ہمارے لئے باعث مسرت ہیں۔انہوں نے کہا کہ اخوت فانڈیشن سستے

مکانات کی فراہمی میں نمایاں خدمات انجام دے رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ اشرافیہ اور کرپٹ مافیا کی

لوٹ کھسوٹ کی وجہ سے ملک میں غریب غریب تر ہوتا گیا،کرپٹ مافیا کی سرگرمیوں کے خاتمے

کیلئے جاری جدوجہدطویل ہے۔صدر مملکت نے کہاکہ قرآن کریم میں مستحقین کی مدد کرنے کی

خصوصی تلقین کی گئی ہے،معاشرتی اصلاح و ترقی کیلئے عدل و انصاف پر مبنی ریاست کلیدی

اہمیت کی حامل ہوتی ہے۔انہوں نے کہاکہ نبی پاکؐ کے دور مبارکہ میں صحابہ کرام مستحقین کی مدد

میں پیش پیش ہوا کرتے تھے، سماجی مسائل کے حل کیلئے ہمیں ریاست مدینہ کے سنہری اصولوں پر

عمل کرنا ہوگا۔انہوں نے کہاکہ مسلم امہ کا شاندار ماضی ہم سب کیلئے مشعل راہ ہونا چاہیئے،نبی

کریمؐ کا حکم ہے کہ لوگوں کو روزی کا راستہ دو۔ڈاکٹر عارف علوی نے کہاکہ اخوت فانڈیشن غریبوں

کو روزگار کیلئے قرض دے کر بہت اہم کام کررہی ہے۔انہوں نے کہاکہ بابائے قوم نے ملکی ترقی

کیلئے خواتین کے مساویانہ کردار پر زور دیا۔صدر نے کہاکہ ملکی ترقی کیلئے خصوصی افراد کو

بھی قومی دھارے میں لانے کی ضرورت ہے ، میرا ایمان ہے کہ پاکستان کا مستقبل بہت روشن ہے۔

انہوں نے کہاکہ کورونا وبا جیسے عالمی چیلنج کے دوران اﷲ تعالی کی مدد وطن عزیز کے شامل

رہی۔

عارف علوی

ریاست مدینہ سنہری اصولوں

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply