ریاست مخالف ٹرینڈ چلانے

پی ٹی ایم ریاست مخالف ٹرینڈ چلانے میں ملوث، فوادچودھری ،معید یوسف

Spread the love

ریاست مخالف ٹرینڈ چلانے

اسلام آباد(جے ٹی این آن لائن نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ

سوشل میڈیا کے دو سالہ ڈیٹا سے انکشاف ہوا ہے کہ پاکستان مخالف سارے ٹرینڈز کو پی ٹی ایم نے

شروع کیا، اسے بھارت سے سپورٹ مل رہی تھی۔ پی ٹی ایم نے ریاست مخالف 150 ٹرینڈز چلائے۔

اسلام آباد میں مشیر قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا

تھا کہ پاکستان کے خلاف سوشل میڈیا پر بے بنیاد پروپگنڈا کیا جاتا ہے، ان سوشل میڈیا ٹرینڈز کو

بھارت نے لیڈ کیا۔ پاکستان میں سب سے بڑے پلیئر پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) اوران کے

ورکرز ہیں۔فواد چودھری کا کہنا تھا کہ ڈس انفولیب کے مطابق 845 ویب سائٹس پاکستان کیخلاف

استعمال کی گئیں۔ پی ٹی ایم نے شروعات کی اور حمایت بھارت سے ملی۔ کریمہ بلوچ کی ہلاکت ٹاپ

ٹرینڈ رہی حالانکہ وہ کینیڈا کی شہری تھیں، ان کی موت طبعی تھی۔ پی ٹی ایم نے 20 ہزار ٹویٹ کیے

کہ ریاست نے کریمہ بلوچ کو قتل کیا۔ اس کے علاوہ زلفی بخاری کے اسرائیل دورے سے متعلق ٹرینڈ

چلایا گیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مشیر قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے کہا کہ افغانستان

میں بیس سال کی ناکامی کا ملبہ پاکستان پر ڈالنے کی کوششیں ہو رہی ہے۔ افغانستان میں طالبان کی

جنگ جاری ہے لیکن پاکستان کے خلاف افغانستان اور بھارت کے اکاؤنٹس استعمال ہو رہے ہیں۔وزیر

اطلاعات نے مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو بہت بڑی میڈیا وارکا سامنا ہے۔ جعلی خبروں

کو پاکستان کے خلاف استعمال کیا جاتا ہے۔ ٹی ایل پی کے بہت زیادہ ٹویٹس کو بھارت سے بہت زیادہ

سپورٹ ملی۔ پاکستان میں ہر طرح کے فساد پھیلانے میں باہر کے لوگ ملوث ہوتے ہیں۔ان کا کہنا تھا

کہ ٹی ایل پی کے چار لاکھ ٹویٹس کا بہت بڑا حصہ بھارت کے شہر احمد آباد سے تھا۔ نور مقدم کیس

میں سوشل میڈیا پر پوری کمپین چلائی گئی کہ پاکستان خواتین کے لیے محفوظ نہیں ہے۔دریں اثنا

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ افغانستان میں طالبان کی کامیابیوں پر وفاقی وزیر اطلاعات فواد

چودھری نے سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ افغان حکومت کو 2 ہزار ارب ڈالر دیئے گئے، وہ کہاں

گئے، زمین کھا گئی یا آسمان نگل گیا ؟ اتنے پیسہ لگنے کے بعد افغان فوج پتوں کی طرح کیوں بکھر

رہی ہے؟۔وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے

کہا کہ ?طالبان کے آٹھویں صوبے پر قبضے کے بعد افغانستان اور امریکی عوام کو افغانستان کے

موجودہ حکمرانوں کے سامنے سوال رکھنا چاہئے۔فواد چودھری کا کہنا تھا کہ یہ کیا ہے کہ افغانستان

کے عوام تو غربت میں پس رہے ہیں لیکن افغانستان کے سیاستدان اور جرنیل ارب پتی ہیں، ان تمام

کے بیرون ملک اربوں کے اثاثے ہیں، کرپشن کس طرح قوموں کو غرق کر دیتی ہے، افغانستان اس

کی مثال ہے۔

ریاست مخالف ٹرینڈ چلانے

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply