رہنما عالمی وبا معاہدے

25سے زائد رہنما عالمی وبا معاہدے کے حامی ہیں، سربراہ ڈبلیو ایچ او

Spread the love

رہنما عالمی وبا معاہدے

جنیوا(جے ٹی این آن لائن نیوز) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)کے سربراہ نے کہاہے کہ عالمی وبا

ء کیخلاف تیاری اور ردعمل کیلئے ایک بین الاقوامی معاہدے کی فوری دعوت پر جی20،جی7اور ہر

خطے سے 25سے زائد رہنمامتحد ہوگئے ہیں۔عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ادھانوم

گیبریسس نے کہاہے کہ عالمی وبا پر معاہدہ مستقبل میں وبائی امراض سے دنیا کو نئے جراثیموں سے

محفوظ رکھنے کیلئے ایک نسل کاعزم ہوگا۔عالمی ادارہ صحت کی پریس بریفنگ میں ٹیڈروس نے

کہاکہ ان رہنماں کی جانب سے ایک اعتراف اور عاجزی ہے کہ مجموعی طور پر دنیا آج تک نوول

کروناوائرس کی وبائی مرض کیلئے تیار نہیں تھی اور آگے بڑھنے کیلئے ہمیں مستقبل میں وبا

کیخلاف مجموعی طور پر بہتر کام کرنا ہوگا۔ٹیڈروس کے مطابق رواں ہفتے رہنما وبائی مرض کے

معاہدے کی دعوت میں شامل ہورہے ہیں جس کے ذریعے دنیا کو مستقبل میں عالمی وبا کی صلاحیت

والے جراثیموں کیخلاف تیارکرنے کاامکان ہے جو کہ اگر،مگر اور کب کا معاملہ نہیں ہے۔ اگر،مگر

اور کب کا معاملہ نہیں ہے۔

رہنما عالمی وبا معاہدے

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply