رہنماایم کیو ایم پاکستان علی رضاعابدی قاتلانہ حملے میں جاں بحق

Spread the love

سابق رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق ہو گئے۔پولیس کے مطابق سابق رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی کی گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابان غازی میں پیش آیا۔ایس ایس پی جنوبی پیر محمد شاہ کے مطابق علی رضا عابدی جیسے ہی دفتر سے اپنے گھر کے قریب پہنچے تو ان پر فائرنگ کی گئی۔فائرنگ کی زد میں آ کر علی رضا عابدی زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔علی رضا عابدی کے والد اخلاق عابدی کے مطابق ان کے بیٹے کو پیٹ میں ایک گولی لگی جب کہ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ علی رضا عابدی کو دو گولیاں سینے اور ایک گولی گردن میں لگی۔پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے جائے وقوعہ کا محاصرہ کر کے شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں۔

Leave a Reply