0

رگوں میں بلوچ خون ،آخری دم تک انصاف کیلئے لڑونگا ، نئے چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کا عزم

Spread the love

آج چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھانے والے جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہاہے میری رگوں میں بلوچ خون دوڑ رہا ہے اور میں آخری دم تک انصاف کے لیے لڑوں گا،کہا جاتا ہے فوجی عدالتوں میں جلد فیصلے ہوتے ہیں۔ ہم کوشش کریں کے سول عدالتوں میں مقدمات پر جلد فیصلے ہوں،ہمیں بات کرنی چاہیے کہ کس ادارے نے کہاں دوسرے کے کام میں مداخلت کی۔ فوج اور حساس اداروں کا سویلین معاملات میں کوئی دخل نہیں ہونا چاہیے، جسٹس ثاقب نثار نے بہت مشکل حالات میں عدالت چلائی، سیاسی، سماجی ، معاشرتی اور آئینی سمیت بہت سی مشکلات کا سامنا کیا، ان کی انسانی حقوق کے حوالے سے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ میں بھی ان کی طرح ڈیم کی تعمیر اور ملک کا قرضہ اتارنا چاہتا ہوں۔گزشتہ روزاسلام آباد میں فل کورٹ ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا میں بطور چیف جسٹس انصاف کی فراہمی میں تعطل کو دور کرنے کی پوری کوشش کروں گا اورعرصہ دراز سے زیر التوا مقدمات کا قرض اتاروں گا۔ ماتحت عدلیہ میں برسوں سے زیر التوا مقدمات کے جلد تصفیہ کی کوشش کی جائے گی اورغیر ضروری التوا کو روکنے کے لیے جدید آلات کا استعمال کیا جائے گا۔ ہائی کورٹ کو چاہیے اپنے اختیارات حدود کے اندر رہ کر استعمال کریں۔سو موٹو کا اختیار بہت کم استعمال کیا جائے گا۔ مقننہ کی ذمہ داری ترقیاتی فنڈز دینا اور ٹرانسفر پوسٹنگ کی نہیں بلکہ قانون سازی کی ہے۔

Leave a Reply