رُوحی بانو کی میت وطن واپسی کی اپیل پر سفارتخانے کا بہن سے رابطہ

Spread the love

ماضی کی مشہور اداکارہ روحی بانو کی میت ترکی سے وطن واپس لانے کے لئے اپیل کے بعد پاکستانی سفارتخانے نے انکی بہن سے رابطہ کرلیا ۔روحی بانو کی بہن روبینہ یاسمین کے مطابق وہ روحی کی تدفین لاہور میں انکے بیٹے کے پہلو میں کرنا چاہتی ہیں جس کیلئے انہوں نے حکومت سے میت پاکستان لانے کے سلسلے میں مدد مانگی ہے۔ فوری طور پر میت کو پاکستان لانے کا بندوبست نہیں ہو سکا، یہی وجہ ہے کہ میت کی ترکی میں امانتاتدفین کردی گئی تھی۔تاہم اب ترکی کے پاکستانی سفارت خانے نے رابطہ کرلیا ۔بہن روبینہ نے بتایا کہ سفارت خانے کل بروز پیر کو بلایا ہے، سفارت خانے میں بات مکمل ہونے پر روحی بانو کے جسد خاکی کو پاکستان لانے سے متعلق فیصلہ ہوگا۔واضح رہے کہ روحی بانو شدید علالت کے بعد جمعہ کے روز ترکی میں انتقال کرگئی تھیں۔

Leave a Reply