ایس ڈبلیو ایس کے ایم سی پشاورکا “روڈ سیفٹی اینڈ ٹریفک آگاہی” سیمینار

Spread the love

پشاور(آئی آر خان سے) روڈ سیفٹی اینڈ ٹریفک

خیبر میڈیکل کالج کے سوشل ویلفیئر سوسائٹی کے ایجوکیشن ونگ نے جمعرات 23 ستمبر 2021ء کو خیبر میڈیکل کالج کے آڈیٹوریم میں ” روڈ سیفٹی اینڈ ٹریفک آگاہی ” کے موضوع پر ایک سیمینار کا انعقاد کیا۔ سیمینار پاکستان نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس کے تعاون سے منعقد کیا گیا۔ پروفیسر ڈاکٹر محمود اورنگزیب ڈین کے ایم سی مہمان خصوصی تھے، جبکہ مسٹر شاہ اسد ایس پی ایم ون ، ڈی ایس پی مسٹر انیس الدین، ایس آئی مسٹر ضیا، ایس آئی مسٹر عدنان بھی اس موقع پر موجود تھے، جبکہ انسپکٹر مسٹر بصیر الیاس مہمان مقرر تھے-

سپیکر مسٹر بصیر الیاس نے موٹر وے پولیس کی طرف سے فراہم کردہ روڈ سیفٹی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی اور حاضرین میں بیداری پیدا کی۔ انہوں نے پاکستان میں روڈ سیفٹی کے اعداد و شمار بیان کیے اور سامعین کو وجوہات سے آگاہ کیا جس کی وجہ سے تقریبا 30،046 لوگ سالانہ مختلف قسم کے سڑک حادثات میں مر رہے ہیں۔ حفاظتی تدابیر اور احتیاطی تدابیر مختصر دستاویزی فلموں کی شکل میں دکھائی گئیں، جنہوں نے طلبہ کی دلچسپی کو مزید بڑھایا۔ مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر محمود اورنگزیب نے سیمینار کے اہتمام پر نیشنل ہائی وے اور موٹروے پولیس اور (SWS) کا شکریہ ادا کیا۔

چیئرپرسن سوشل ویلفیئر سوسائٹی پروفیسر ڈاکٹر نائلہ حامد نے طلبہ کو ٹریفک قوانین کی اہمیت سے آگاہ کرتے ہوئے سیمینار کا اختتام کیا اوراسی طرح کے مفید اور انٹرایکٹو سیمینار کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا۔ پاکستان موٹروے پولیس کی جانب سے مہمان خصوصی اور منتظمین کو سووینئر پیش کیے گیے۔ سیمینار میں طلبہ، اساتذہ اور عملہ کے ایم سی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

چیئرمین فضل کریم خٹک کی زیر صدارت ڈبلیو ایس ایس سی کوہاٹ کا اجلاس

چیئرمین ڈبلیو ایس ایس سی کوہاٹ فضل کریم خٹک کی زیر صدارت ڈبلیو ایس ایس سی کے دفتر میں میں 22 ویں بورڈ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بشیر احمد، سی ای او ڈبلیو ایس ایس سی عارف رؤف، بورڈ ممبران احسن امتیاز، محمد ظفر خان آفریدی، فہیم شاہ، عمران ( آڈیٹر ایل جی )، ریجنل میونسپل آفیسر عتیق الرحمن نے شرکت کی۔ اجلاس میں ڈبلیو ایس ایس سی کی جانب سے خدمات کی فراہمی اور منصوبوں سے متعلق لائحہ عمل پر تفصیلی غور و خوص کیا گیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع کوہاٹ بالخصوص شہری علاقوں میں نکاسی آب کے منصوبوں پر خصوصی توجہ دی جائے تاکہ اس حوالے سے لوگوں کو درپیش مشکلات کا جلد اور بہتر ازالہ یقینی بنایا جا سکے۔

روڈ سیفٹی اینڈ ٹریفک ، روڈ سیفٹی اینڈ ٹریفک ، روڈ سیفٹی اینڈ ٹریفک

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply