abdul razzaq 128

روپیہ مستحکم،کرنٹ اکاﺅنٹ سرپلس، مہنگائی وسود کی شرح بلند

Spread the love

کراچی(جتن آن لائن اکنامک نیوز) روپیہ مستحکم

وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت، ٹیکسٹائل، سرمایا کاری اور صنعت و پیدوار عبدالرزاق داﺅد نے کہا ہے پاکستانی روپیہ مستحکم اور کرنٹ اکاﺅئنٹ سرپلس ہوا ہے تاہم مہنگائی اور شرح سود بلند سطح پر ہے۔ ماہ نومبر میں تھوڑا سا کرنٹ اکاﺅنٹ سرپلس ہوا۔ ریفنڈ کی صورتحال پہلے سے کافی بہتر۔ صنعتی شعبہ کے مقابلہ میں زرعی شعبہ میں زیادہ چیلنجز ہیں۔ مزید پڑھیں

پاکستان کو سیکھنا پڑیگا ہم میں صبر نہیں اور ہمیں ہر چیزفوراً چاہئے

عبدالرزاق دائود کا مزید کہنا تھا چاول کی ایکسپورٹ 2.1 ارب ڈالرز ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں سردیوں میں گیس کا مسئلہ ہوا ہے، تاہم پنجاب میں صنعتوں کو گیس ملنا شروع ہو گئی ہے اور امید ہے سندھ میں بھی ہوجائیگی۔ ہمیں اشیاء کی پیدوارای لاگت کو کم اور کاروبار کرنے میں سہولیات فراہم کرنے پر زیادہ توجہ دینا ہو گی تاکہ بہتری آ سکے۔ پاکستان کو یہ سیکھنا پڑیگا کہ ہم میں صبر نہیں ہے اور ہمیں ہر چیز ابھی چاہئے۔

برآمدات میں اضافہ، عالمی مارکیٹوں تک پاکستانی مصنوعات کی رسائی

کراچی میں ایڈیبل آئل کانفرنس سے خطاب اور بعد میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے عبدالزاق دائود کا کہنا تھا برآمدات میں اضافہ کے حوالہ سب سے بڑی چیز دوسرے ممالک کی مارکیٹوں تک پاکستانی مصنوعات کی رسائی ہے۔ چین میں یکم جنوری سے پاکستانی مصنوعات کو بہت بڑی رسائی مل چکی ہے، انڈونیشیاء اور قطر نے بھی ہمیں رسائی دیدی ہے- ابھی ہم کینیڈا، جاپان اور کوریا جا رہے ہیں۔ عبدالرزاق داﺅد نے کہا گیس کی طلب بہت زیادہ بڑھ گئی اور ہمارے پاس گیس ذخیرہ کرنے کے حوالہ سے کوئی سہولت نہیں، اس وجہ سے گیس کی کمی کا مسئلہ ہوا۔

ایڈیبل آئل کی مقامی پیداوار میں اضافہ مزید تین سال لگیں گے

پاکستان میں ایڈیبل آئل کی مقامی پیداوار میں اضافہ ہوا ہے اور مزید اضافہ ایک طویل المدتی پالیسی ہے اور اس میں تین سال لگیں گے۔ ایک تو پیداواری رقبہ میں اضافہ کرنا اور دوسرا فی ایکڑ پیدوار بڑھانا ہے۔ فی ایکڑ پیداوار اسوقت آٹھ من سے 16 من ہو چکی ہے اور اسے 25 من تک لے جانے میں کم از کم مزید دو سال لگیں گے۔ تین سال بعد آئل سیڈز کی درآمد کم ہوجائے گی یہ نہیں ہو سکتا کہ درآمد بالکل ختم ہوجائے۔

روپیہ مستحکم

Leave a Reply