روٹی کی قیمت 2 جبکہ نان کے نرخ میں 3روپے اضافہ کر دیا گیا

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

لاہور (جے ٹی این آن لائن نیوز) اضافہ کر دیا گیا

متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن نے از خود روٹی کی قیمت میں 2 جبکہ نان کے نرخ

میں 3روپے اضافہ کر دیا ۔ متحد ہ نان روٹی ایسوسی ایشن نے قیمتوں میں خود

اضافہ کرتے ہوئے روٹی دو روپے اضافے کے بعد آٹھ روپے کر دی ہے جبکہ نان

تین رو پے اضافے کے بعد15 روپے کا کر دیا ۔اْدھر ڈپٹی کمشنر لاہور دانش

افضال کا کہنا ہے کہ نان روٹی کی قیمتوں میں اضا فے کا کو ئی نوٹیفکیشن جاری

نہیں کیا۔دریں اثناء وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے روٹی اور نان کی قیمت میں

خود ساختہ اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے پرائس کنٹرول کمیٹی اور انتظامیہ کو

فوری کاررو ائی کی ہدایت کردی ۔صدر متحدہ نان بائی ایسوسی ایشن محمدآفتاب

پائلٹوں کے جعلی لائسنس منسوخ کرنے کی منظوری

اسلم گل کا کہنا ہے کہ گندم کی قیمت 1400 روپے سے بڑھ کر از خود قیمت

1800روپے من ہے جبکہ فائن آٹے کے تھیلے کی قیمت 3900روپے سے بڑھ کر

ازخود 4500روپے ہے۔ 20 کلو آ ٹے کا تھیلا 805 کی بجائے 1050روپے ہے۔

ایسے میں روٹی اور نان کس طرح سستا بیچ سکتے ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان

بزدار نے کہا ہے کہ روٹی اورنان کی قیمت میں خودساختہ اضافہ برداشت نہیں

کیاجائیگا۔ روٹی اورنان کی قیمت میں بلاجو ا ز اضافے پر قانون کے تحت

کارروائی کی جائے اور روٹی ،نان کی مقررکردہ قیمت پردستیابی یقینی بنائی

جائے۔ پرائس کنٹرول کمیٹی اورانتظامیہ ضروری اقدام اٹھائے۔دوسری طرف

شہریوں نے متحدہ نان ایسوسی ایشن کی طرف سے از خود اضافے پر شدید رد

عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح غریب بھوکا مر جائیگا۔

اضافہ کر دیا گیا

Leave a Reply